وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کا دورہ مکمل کر کے تاجکستان چلے گئے
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کا دورہ مکمل کر کے تاجکستان چلے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز
باکو: وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کا دورہ مکمل کر کے تاجکستان چلے گئے۔
ذرائع کے مطابق 2 روزہ دورے میں وزیراعظم کی تاجک صدر سے دوطرفہ ملاقات شیڈول ہے، شہباز شریف تاجک قیادت سے تجارت، توانائی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کریں گے، دونوں ممالک میں مختلف معاہدوں پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ آذربائیجان کے دوران سہ فریقی اجلاس میں صدر الہام علیوف نے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔
سہ افریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کا پانی روکنا چاہتا ہے جو کبھی نہیں ہو پائے گا، پانی پاکستان کی لائف لائن ہے، بھارت کی پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی کسی صورت قبول نہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمتبادل توانائی کا انقلاب آچکا، بجلی کے نظام میں بھاشا ڈیم کی شمولیت اہم ہوگی، وزیر توانائی متبادل توانائی کا انقلاب آچکا، بجلی کے نظام میں بھاشا ڈیم کی شمولیت اہم ہوگی، وزیر توانائی اقوام متحدہ امن مشنز کو درپیش خطرات پر قابو پانے کی ضرورت ہے، وزیراعظم کا عالمی دن پر پیغام ’بس بہت ہو چکا‘‘؛ پاکستان کا اقوام متحدہ سے غزہ میں نسل کشی روکنے کا مطالبہ یوم تکبیر پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں پاکستان کے حق میں پوسٹر آویزاں لاہور، پی ٹی آئی اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے ضلعی صدر پر عدم اعتماد کردیا ہندوستان سے اتحاد کا اعلان، خارجی نور ولی بے نقاب ہوگیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف
پڑھیں:
ایرانی صدرآئندہ ماہ پاکستان کا اہم دورہ کریں گے
اسلام آباد: ایران کے صدر مسعود پزیشکیان آئندہ ماہ پاکستان کا اہم دورہ کریں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں، ایرانی صدر کے اگست کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچنے کا امکان ہے، ان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح وفد بھی پاکستان پہنچے گا۔
دورے کے دوران مسعود پزیشکیان کی وزیراعظم شہباز شریف، صدر آصف علی زرداری سے ملاقاتیں ہوں گی،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بھی ملاقاتیں شیڈول کی جا رہی ہیں۔
ایرانی صدر کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات متوقع ہے، وہ ایران اسرائیل جنگ میں پاکستان کی بھرپور حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کریں گے۔