لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آٹے کے نئے نرخ کے مطابق روٹی کی قیمت مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں آٹا سستا ہونے پر روٹی کے نرخ میں کمی لانے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو روٹی کا ریٹ کم کرنے کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیا، چکن، سبزیوں اور دالوں کے نرخ کی بھی کڑی مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ غریب کا بچہ ہفتے میں ایک دن سستا چکن کھا لیتا تھا، چکن مہنگا ہوا تو غریب ہفتے میں ایک دن بھی نہیں کھا سکے گا، مجھے یہ ہرگز برداشت نہیں، روٹی کے نرخ تاریخ کی کم ترین سطح پر لائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ آٹے کے نرخ میں کمی کا فائدہ براہ راست غریب عوام کو پہنچنا چاہیے، آٹے کے نرخ میں کمی کے تناسب سے روٹی کا نیا ریٹ مقرر کیا جائے گا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ا ٹے کے کے نرخ

پڑھیں:

پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے 22واں امدادی سامان روانہ

وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے غزہ کے عوام کے لیے 100 ٹن امدادی سامان کا 22واں قافلہ روانہ کر دیا۔

امدادی سامان خصوصی چارٹرڈ پرواز کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے مصر کے راستے غزہ بھیجا گیا۔ اس کھیپ میں آٹا، چاول، مکئی، ریڈی ٹو ایٹ پیکٹ، کوکنگ آئل اور فروٹ کاک ٹیل شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر غزہ کے عوام کے لیے امدادی سامان روانہ

مجموعی طور پر پاکستان اب تک غزہ کے لیے 2127 ٹن امدادی سامان بھیج چکا ہے۔

اس موقع پر ایئرپورٹ پر رخصتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، این ڈی ایم اے اور الخدمت فاؤنڈیشن کے عہدیداران نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

الخدمت فاؤنڈیشن این ڈی ایم اے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی وزیراعظم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلی پنجاب مریم نواز جنوبی پنجاب کے ایم پی ایز سے کیوں ناراض ہیں؟
  • مریم نواز شریف نے وزیر آباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
  • ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی طرف قدم، مریم نواز کا وزیرآباد میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح
  • نبیل گبول کی سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی تعریف
  • ویٹ پالیسی پر صوبوں سے مشاورت شروع، اوزون بچانا انسانیت کا فریضہ: مریم نواز
  • زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے: مریم نواز
  • نواز شریف کی بیٹی ہوں، کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی، مریم نواز
  • وزیراعلیٰ باہرنکلےتوسب کوکام کرنا پڑتا ہے، تنقید کرنے والوں کی بےبسی سمجھتی ہوں،مریم نواز
  • تنقید کرنے والوں کی بے بسی سمجھتی ہوں، وزیراعلیٰ مریم نواز
  • پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے 22واں امدادی سامان روانہ