بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان—فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی نے سیاسی کمیٹی کا نوٹی فکیشن دوبارہ جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اس کی سربراہی عالیہ حمزہ کے سپرد کردی ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے پنجاب میں بنائی جانے والی 4 رکنی سیاسی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر کے ذریعے پارٹی لیڈرشپ کو پیغام بھجوا دیا ہے۔

سینیٹر علی ظفر اور فیصل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کے فیصلے کی تصدیق کردی ہے۔

گنڈاپور کے ’’اہم پیغام‘‘ کے باوجود عمران خان نے مذاکرات کا راستہ چننے سے انکار کردیا

اسلام آباد :…جس وقت پاکستان تحریک انصاف اور.

..

بانی پی ٹی آئی نے عالیہ حمزہ کو پنجاب میں سیاسی کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔

اس سیاسی کمیٹی میں سلمان اکرم راجا، عمر ایوب، احمد خان بچھر اور عثمان اکرم شامل تھے۔

بانی پی ٹی آئی نے علی ظفر کو ہدایت کی کہ عالیہ حمزہ کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا جائے، ساتھ ہی انہوں نے سینیٹر علی ظفر کی ڈیوٹی لگائی کہ شمیم نقوی کو فیصلے سے آگاہ کیا جائے۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی نے سیاسی کمیٹی عالیہ حمزہ کمیٹی کا علی ظفر

پڑھیں:

عمران خان نے کہا اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے دروازے کھلے ہیں: سینیٹر علی ظفر

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے دروازے کھلے ہیں
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے پاکستان کےلیے بات چیت کرنے کو تیار ہوں، عمران خان نے واضح کیا ہے کہ کوئی کچھ لو کچھ دو نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں اتحاد کی خاطر کسی بھی وقت مذاکرات کیلئے تیار ہوں، اپنے لئے رعایت نہیں مانگ رہا، ریاعت مانگنی ہوتی تو بہت پہلے مانگ چکا ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے پارٹی لیڈر شپ تحریک کیلئے تیار ہو جائے، اگر کوئی سامنے نہ آیا تو اب میں برداشت نہیں کروں گا، بانی پی ٹی آئی نے کہا وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دوں گا۔
سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے میں صرف انصاف چاہتا ہوں، کیسز جلد سنے جائیں، احتجاجی تحریک کا اعلان ہو چکا ہے، 5،6 دن میں لائحہ عمل دیں گے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • (کچھ لو ،کچھ دو کیلئے تیار ہوں)اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں(عمران خان)
  • پنجاب میں قائم سیاسی کمیٹی پر تحفظات، عمران خان نے عالیہ حمزہ کو سربراہ مقرر کر دیا
  • ایلون مسک کے سربراہ نے ”ڈوج“کی قیادت سے الگ ہو نے کا اعلان کردیا
  • عمران خان نے کہا ہے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں، پاکستان کیلئے کچھ لو کچھ دو کیلئے تیار ہوں: علی ظفر 
  • عمران خان نے کہا اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے دروازے کھلے ہیں: سینیٹر علی ظفر
  • عمران خان کے پنجاب میں قائم سیاسی کمیٹی پر تحفظات، عالیہ حمزہ سربراہ مقرر
  • پی ٹی آئی پنجاب میں ایک مرتبہ پھر قیادت کے بحران کا شکار
  • پی ٹی آئی پنجاب میں ایک مرتبہ پھر قیادت کے بحران کا شکار 
  • بانی پی ٹی آئی رہائی تحریک میں اراکین اور عہدیداران کی عدم شرکت،عالیہ حمزہ نے سخت ردعمل