کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن میں ہوا کا بگولا نمودار، شہری حیران
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے مضافاتی علاقے گڈاپ ٹاؤن میں ہوا کا بگولا دیکھا گیا، جس نے شہریوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔
سوشل میڈیا پر واقع کی ویڈیوز وائرل ہو گئیں جن میں بگولے کو زمین سے آسمان کی طرف اٹھتے دیکھا جا سکتا ہے تاہم بگولا کچھ دیر بعد ہی غائب ہوگیا۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ ہوا کا دائرہ اچانک نمودار ہوا اور کچھ دیر بعد غائب ہوگیا، پہلے کبھی ایسا منظر نہیں دیکھا۔
واقعے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آباد کے وفد کی ڈی جی کے ڈی اے سے ملاقات، کراچی میں تجاوزات اور قبضوں کی نشاندہی
کراچی:آباد کے وفد نے ڈی جی کے ڈی اے سے ملاقات کرکے کراچی میں تجاوزات اور قبضوں کی نشاندہی کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایسوسی ایشن آف بلڈر اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید نے وفد کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی (کے ڈی اے) آصف جان صدیقی سےملاقات کی۔
ملاقات میں کے ڈی اے کی زمینوں کے ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے، غیر قانونی تجاوزات اور قبضوں سے متعلق مذاکرات ہوئے۔ اس موقع پر آباد نے سرجانی ٹاؤن، گلستان جوہر اور کورنگی میں جاری تجاوزات اور قبضوں کی نشاندہی کردی۔
افضل حمید نے ڈی جی کے ڈی سے مطالبہ کیا کہ قبضہ مافیا کے خلاف بلاتفریق کارروائی اور سروے رپورٹ جاری کی جائے۔ شہری اراضی کو قبضہ گروہوں سے بچانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ آباد تعمیراتی شعبے کی بحالی اور شفاف شہری ترقی کے لیے متحرک ہے۔
انہوں نے کہا کہ قبضوں کے خاتمے کے لیے مؤثر اور طویل المدتی حکمتِ عملی اہم ہے۔ شہریوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔