نوابشاہ؛ مسافر کوچ اُلٹ گئی، 15 مسافر زخمی
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
سٹی 42 :نوابشاہ کی تحصیل سکرنڈ کے قریب مسافر کوچ اُلٹ گئی، حادثے میں ایک بچی جاں بحق، جبکہ 15 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے ۔
قومی شاہراہ پانچ میل اسٹاپ پر کراچی سے پنجاب جانے والی مسافر کوچ اُلٹ گئی ، جس کی وجہ سے 15 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔ حادثے میں ایک معصوم بچی جاں بحق ہوگئی، جس جاں بحق بچی کی شناخت سحرش دختر ابرار کے نام سے ہوئی، جس کی عمر 7 ماہ بتائی گئی ہے، اور تعلق لاہور سے ہے ۔
یوم تکبیر ،چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الہٰی کی قیادت میں ریلی
زخمی مسافروں میں ملتان سے تعلق رکھنے والے حبیب اللہ، اسد، سلیم اللہ, سحرش، انعم, محمد طاہر اور ظہیر و دیگر شامل شامل ہیں ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے وقوع پر پہنچی ، جس کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جن میں سے چند زخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری میں اور ٹیک کے باعث پیش آیا، جس دوران کوچ ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوگئی ۔
ملک بھر میں عید الاضحٰی کا چاند نظر آگیا
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ملک بھر میں بارشوں سے 118 بچوں سمیت 245 افراد جاں بحق ہوئے: رپورٹ
ملک بھر میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے دوران 118 بچوں سمیت 245 افراد جاں بحق ہوئے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک میں جاری مون سون بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق 26 جون سے اب تک مجموعی طور پر 245 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ 602 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا میں 3 ہلاکتیں اور 2 زخمی جب کہ اسلام آباد میں 2 افراد زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب اس قدرتی آفت سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں 26 جون سے اب تک 135 افراد جاں بحق اور 470 زخمی ہو چکے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 59 اموات اور 73 زخمیوں کی اطلاع ہے، جب کہ سندھ میں 24 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوئے۔بلوچستان میں بارشوں کے نتیجے میں اب تک 16 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔گلگت بلتستان میں بھی بارشوں کے باعث 3 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوئے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 6 اموات اور 3 زخمیوں کی اطلاع ہے۔این ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں کے باعث جاں بحق ہونے والوں میں 83 مرد، 44 خواتین اور 118 بچے شامل ہیں، جب کہ زخمیوں میں 232 مرد، 168 خواتین اور 202 بچے شامل ہیں۔بارشوں کے دوران ہونے والی تباہ کاری کی مزید تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں سے 854 مکانات مکمل یا جزوی طور پر منہدم ہو چکے ہیں جب کہ 208 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔این ڈی ایم اے کے مطابق زیادہ تر اموات گھروں کے منہدم ہونے، پانی میں ڈوبنے، لینڈ سلائیڈنگ یا اچانک آنے والے سیلابی ریلوں کے باعث ہوئیں۔