غزہ میں فلسطینیوں کیلئے "خوراک کی تقسیم" کے مراکز یا "نئی قتلگاہیں"
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
غزہ میں انسانی المیہ اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے جبکہ اپنے تازہ ترین جرائم میں قابض و سفاک اسرائیلی فوج نے "خوراک کی تقسیم کے مراکز" میں موجود "بھوکے" فلسطینی شہریوں کو بھی نشانہ بناتے ہوئے فلسطینیوں کا قتل عام مسلسل جاری رکھا ہوا ہے! اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا نے چند لمحے قبل ہی غزہ کی پٹی کے وسط میں نتساریم کوریڈور پر واقع "امداد کی تقسیم" کے مرکز کے قریب ایک "بڑے دھماکے" کی اطلاع دی ہے جس کے بعد فلسطینی میڈیا نے بتایا ہے کہ غاصب و سفاک صیہونی رژیم نے خوراک کے حصول کے لئے اس مقام پر موجود بے گھر و بھوکے فلسطینی پناہ گزینوں پر "بمباری" کی ہے۔ فلسطینی میڈیا نے اس انسانیت سوز حملے میں شہید و زخمی ہونے والے فلسطینی شہریوں کی کوئی حتمی تعداد نہیں بتائی تاہم قبل ازیں غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران رفح میں امریکی کمپنی کے زیر انتظام قائم امدادی مراکز کے قریب اسرائیلی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 9 بھوکے فلسطینی شہری موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
-
اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین نے بھی ان اسرائیلی جنگی جرائم کے دوران شہید و زخمی ہونے والے فلسطینی شہریوں کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ غیر قانونی صیہونی قابضین کی بلا اشتعال فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص کو "اس" طرح سے "تباہ شدہ" ہسپتال میں منتقل کیا جا رہا ہے.
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بارشوں کے باعث 26 جون سے اب تک 252 افراد جاں بحق، این ڈی ایم اے
فوٹو اے پی پیبارشوں سے جانی اور مالی نقصانات کے حوالے سے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں بارشوں کے باعث 10 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 مرد، 3 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں، بارشوں کے باعث پنجاب میں 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے خیبر پختونخوا میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے جبکہ گلگت بلتستان میں 2 اموات ہوئیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث 26 جون سے اب تک 252 افراد جاں بحق اور 611 زخمی ہوچکے، سب سے زیادہ پنجاب میں 139 افراد جاں بحق اور 477 زخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق 26 جون سے ابتک بارشوں سے خیبر پختونخوا میں 60 افراد جاں بحق، 74 زخمی، سندھ میں 24 افراد جاں بحق، 40 زخمی جبکہ بلوچستان میں اب تک 16 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔
بارشوں سے گلگت بلتستان میں 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں اب تک 2 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے۔
بارشوں کے باعث 24 گھنٹوں میں 151 مکانات منہدم ہوئے اور 120 مویشی ہلاک ہوئے۔