نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کوئٹہ جانے والی پرواز میں ایک مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر طیارے کو ہنگامی طور پر واپس اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کروا لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، پرواز نے کچھ ہی دیر قبل اسلام آباد سے کوئٹہ کے لیے روانگی اختیار کی تھی کہ دورانِ پرواز ایک مسافر کو دل کا دورہ پڑ گیا۔

پائلٹ نے فوری طور پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے طیارے کو واپس لانے کا فیصلہ کیا۔

طیارہ بحفاظت اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا اور مسافر کو فوری طبی امداد کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم مریض کو طبی امداد فراہم کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسلام آباد

پڑھیں:

بھارتی طبی گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پاکستان کسٹمز کے ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی اسمگل شدہ چاندی، ویاگرا ٹیبلٹس اور مسافر بس کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 15 لاکھ روپے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے موچکو چیک پوسٹ پر ایک کارروائی میں بلوچستان سے کراچی آنے والی مسافر بس کے ذریعے اسمگل شدہ اشیاء منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ حکام نے بلوچستان سے آنے والی مسافر بس نمبر ایل ای ایس 5724 کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے چھوٹے دانوں کی صورت 9 کلوگرام اسمگل شدہ چاندی اور مختلف برانڈز کی 8 ہزار بھارتی ویاگرا ٹیبلٹس برآمد کرلیں۔ پاکستان کسٹمز کے ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی اسمگل شدہ چاندی، ویاگرا ٹیبلٹس اور مسافر بس کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 15 لاکھ روپے ہے۔ کسٹمز حکام نے مقدمہ درج کرکے بس سمیت برآمد ہونے والی اشیاء کو ضبط کر لیا۔

متعلقہ مضامین

  • تکنیکی و آپریشنل خرابیاں،5پروازیں منسوخ  
  • اسلام آباد: شاہد خاقان عباسی دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل، طبیعت سنبھل گئی
  • پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی خاتون رکن اور ان کے شوہر کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
  • انڈین طیارے میں خودکش حملہ آورکی موجودگی،ہنگامی لینڈنگ
  • بھارتی طبی گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • بھارتی طیارے میں خودکش حملہ آورکی موجودگی،ہنگامی لینڈنگ
  • بھارتی طیارے میں بم کی اطلاع: ہنگامی طور پر ممبئی ایئرپورٹ پر اتارلیا گیا
  • بھارتی ویاگرا گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
  • میکسیکو: امریکی ائر لائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
  • میکسیکو میں امریکی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ