بلاول بھٹو نے دنیا بھر کے دورے کیے لیکن افغانستان کا دورہ نہیں کیا، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے دنیا بھر کے دورے کیے لیکن افغانستان کا دورہ نہیں کیا۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ سرکاری وسائل کو ترقی کے لیے استعمال کریں، وفاقی حکومت کو کئی بار درخواست دی کہ موقع دیں کہ ہم اپنا وفد افغانستان لے کر جائیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ افغانوں کو ہیلتھ کے بہت بڑے مسائل ہیں، کینسر کی شرح بہت بڑھ رہی ہے، ہماری کوشش ہے کہ افغانوں کےلیے صحت سے متعلق کچھ کریں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کی طرف سے ہمیں ویلکم کیا جارہا ہے، افغان شہریوں کی مشکلات دیکھ کر ہمارا دل دکھتا ہے، وفاقی حکومت نے مذاکرات کےلیے اب تک نہ اجازت دی اور نہ ہی انکار کیا، ہم صوبے کے مسائل پر بات کرنے کےلیے افغانستان جانا چاہتے ہیں۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کی سربراہی میں حکومتی وفد نے شمالی وزیر ستان کا دورہ کیا ۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاقی حکومت کا وفد اب تک 4 بار افغانستان گیا، مثبت نتائج سامنے نہیں آئے۔
انہوں نے کہا کہ جنگی صورتحال ہے، خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں دہشت گردی ہو رہی ہے، دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کےلیے کام کر رہے ہیں، دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ پارٹی لیڈرشپ کے کئی ارکان پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، مذاکرات اور بانی کی رہائی کےلیے مختلف طریقہ کار کو اپنایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ پاکستان کے اندر سیاسی استحکام ہے، اس وقت پی ٹی آئی اور تمام سیاسی جماعتوں کا مقابلہ ہے، ہر طرف سے پی ٹی آئی کے خلاف مہم جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بیرسٹر سیف نے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان سعودی دفاعی معاہدہ خطے میں گیم چینجر ثابت ہوگا، بیرسٹر راجہ انصاری
ترجمان حکومت پاکستان برائے اطلاعات سندھ نے کہا کہ ہم سعودی شہزادے کے انتہائی مشکور ہیں کہ جس طرح سے انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کا والہانہ استقبال کیا انہیں گلے لگایا یہ اس بات کی غماز ہے کہ پاکستان اس خطے میں امت مسلمہ کا لیڈر کا ابھر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان حکومت پاکستان برائے اطلاعات سندھ بیرسٹر راجہ خلیق الزماں انصاری نے پاکستان اور سعودی حکومت کے درمیان دفاعی معاہدہ خطے میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔ بیرسٹر راجہ انصاری نے کہا کہ پاکستان اس وقت دنیا میں مسلم امہ کے لیڈر کے طور پر ابھر کر سامنے آرہا ہے، وزیراعظم کی شاندار ذمہ دارانہ خارجہ پالیسی اور ہماری سیکورٹی فورسز کی حکمت عملی سے جس طرح خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھا اوراپنا دفاع یقینی بنایا۔ ترجمان حکومت پاکستان برائے اطلاعات سندھ نے کہا کہ آج دنیا بہادر قوموں کیساتھ کھڑی ہے، ہم سعودی شہزادے کے انتہائی مشکور ہیں کہ جس طرح سے انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کا والہانہ استقبال کیا انہیں گلے لگایا یہ اس بات کی غماز ہے کہ پاکستان اس خطے میں امت مسلمہ کا لیڈر کا ابھررہا ہے، آج مسلم لیگ ن کی حکومت اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی خارجہ پالیسی نے پاکستان کو دنیا کی صف اول میں کھڑا کردیا ہے۔ بیرسٹر راجہ خلیق الزماں انصاری کا کہنا تھا کہ بھارت جو کل تک ہمیں تنہا کرنا چاہتا تھا آج خود تنہاہ کھڑا ہے، پاکستان اس وقت دنیا میں مرکز نگاہ ہے، وہ آج ہمارا وزیراعظم ہے ہمارا ملک ہے اور ہمارے ملک کی عوام ہے۔