پاکستان کو بڑی عالمی طاقتوں کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی تعلقات استوار کرنے ہونگے: علی جہانگیر صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )ییل یونیورسٹی میں پہلی بار پاکستان کانفرنس کا انعقاد ہوا جہاں علی جہانگیر صدیقی نے امریکی پالیسی میں سمندر پار پاکستانیوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ییل یونیورسٹی میں منعقدہ پہلی 'آئیوی فیوچر آف پاکستان کانفرنس' میں ہارورڈ، کارنیل اور پرنسٹن سمیت دیگر آئیوی لیگ اداروں کے طلباء ، ماہرین تعلیم، پالیسی سازوں اور سفارت کاروں نے شرکت کی۔
اس کانفرنس کا مقصد عالمی سفارت کاری میں پاکستان کے اہم کردار کو اجاگر کرنا اور امریکی معاشرے میں پاکستانی نژاد تارکین وطن کی نمایاں خدمات کو تسلیم کرنا تھا۔اس کانفرنس میں امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر علی جہانگیر صدیقی سمیت کئی نامور شخصیات نے خطاب کیا اور اس کے علاوہ خارجہ پالیسی کے ماہرین کے ایک پینل نے بین الاقوامی شراکت داریوں پر سیر حاصل گفتگو کی۔
پاکستان کے سفارتی تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جہانگیر صدیقی نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو اپنی سفارتی حکمت عملی کو ٹھوس شراکتوں کے گرد مرکوز کرنا چاہئے، جن میں سپلائی چین میں شراکت داری اور انسداد دہشت گردی میں تعاون شامل ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ دونوں عناصر دوطرفہ تعلقات کو مستحکم رکھنے کے لئے ناگزیر ہیں اور پاکستان کو اپنی بین الاقوامی ساکھ کو بہتر بنانے کے لئے بڑی عالمی طاقتوں کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی تعلقات استوار کرنے ہوں گے۔
علی جہانگیر صدیقی نے پاکستانی نژاد امریکیوں کی سفارتکاری اور حکومتی امور میں زیادہ شمولیت کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے حالیہ برسوں میں پاکستانی نژاد افراد کے میئرز اور ریاستی سینیٹرز کے طور پر منتخب ہونے کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا تاہم انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مستقل اور مو¿ثر شمولیت نہایت ضروری ہے۔
علی جہانگیر صدیقی نے کہا کہ، "یہ بات اس امر کو یقینی بنانے سے متعلق ہے کہ پاکستانی نژاد امریکی شہری ان فیصلوں میں اپنی آواز بلند کریں جو ان کی زندگیوں پر براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔"
یہ کانفرنس نہ صرف پاک، امریکہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے ایک مثبت قدم تھی بلکہ اس نے سمندر پار پاکستانیوں کی مشترکہ خدمات اور کردار کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
آئندہ 5 برس کے دوران درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافے کا امکان ہے، عالمی موسمیاتی ادارے نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: علی جہانگیر صدیقی جہانگیر صدیقی نے پاکستانی نژاد میں پاکستان
پڑھیں:
سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سعودی عرب کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت نہ صرف اسرائیل اور عرب دنیا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی بلکہ پورے خطے میں استحکام، تعاون اور امن کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب ابراہم معاہدوں میں شامل ہو جاتا ہے تو یہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے ایک "تاریخی جست" ثابت ہوگی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت نہ صرف اسرائیل اور عرب دنیا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی بلکہ پورے خطے میں استحکام، تعاون اور امن کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔
اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سعودی عرب کے مجوزہ سول جوہری معاہدے کو اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے سے مشروط کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا تھا کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مجوزہ سول جوہری معاہدے کی حتمی منظوری اس وقت تک نہیں دی جائے گی جب تک سعودی عرب ابراہم معاہدوں میں شامل نہیں ہو جاتا۔
ٹرمپ نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ مجوزہ معاہدہ صرف پُرامن اور غیر فوجی مقاصد کے لیے ہوگا اور اس کے تحت سعودی عرب کو یورینیئم افزودگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ ایک روز قبل جب اس مجوزہ جوہری معاہدے کی ابتدائی منظوری کا اعلان کیا گیا تھا تو صدر ٹرمپ نے اسے سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر لانے کی شرط سے منسلک نہیں کیا تھا، تاہم بعد ازاں انہوں نے واضح کیا کہ دونوں معاملات ایک دوسرے سے وابستہ ہیں۔