غزہ میں اسرائیل کا غیر مسلح فلسطینی کو فوجی وردی میں استعمال
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس نے شمالی غزہ کے متاثرہ علاقوں میں غیر ملکی شہریوں کو فوجی محاذ پر استعمال کرنے کے طریقوں کے بارے میں تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس نے شمالی غزہ کے متاثرہ علاقوں میں غیر ملکی شہریوں کو فوجی محاذ پر استعمال کرنے کے طریقوں کے بارے میں تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، فلسطینی ذرائع نے جمعہ کی صبح اطلاع دی کہ ایک اسرائیلی فوجی کی جانب سے پہلی بار جاری کی گئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر وسیع ردعمل پیدا کیا ہے، جن میں ایک غیر مسلح شخص کو دکھایا گیا ہے جو اسرائیلی فوج کا وردی پہنے ہوئے ہے اور شمالی غزہ کے علاقے جبالیا میں ملبے کے بیچوں بیچ فلسطینی پرچم کی طرف بڑھ رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، یہ شخص غالباً مقامی باشندہ ہے جسے اسرائیلی فوجیوں نے مجبور کیا کہ وہ پرچم کو وہاں سے ہٹائے۔
اسرائیلی فوجی عام طور پر فلسطینی پرچم کو دیکھ کر اس پر حملہ نہیں کرتے، لیکن کئی بار جب انہوں نے پرچم نیچے اتارنے کی کوشش کی تو فلسطینی گروہوں کی طرف سے لگائی گئی بارودی سرنگوں سے انہیں نقصان پہنچا ہے اور کچھ فوجی مارے گئے یا زخمی ہوئے ہیں۔ اس وجہ سے اسرائیلی فوج فلسطینی پرچم کو محفوظ رکھنے کی تحریک کو روکنے میں زیادہ محتاط رویہ اپناتی ہے۔ پرچم کے میدان میں موجودگی کے حساس ہونے کی وجہ سے، اسرائیلی فوج نے براہ راست کارروائی کی بجائے غیر مسلح افراد کو فوجی وردی میں ملبوس کرکے استعمال کرنا شروع کیا ہے، یہ طریقہ ایک طرح کی فکر یا خوف کی عکاسی کرتا ہے کہ براہ راست اس نشانی کو ختم کرنے کے نتائج کیا ہو سکتے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے ابھی تک اس ویڈیو پر کوئی سرکاری ردعمل نہیں دیا، لیکن ایک غیر مسلح شخص کو فوجی لباس میں استعمال کرنے کی خبر نے اس رژیم کے خلاف تنقید میں اضافہ کر دیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج کو فوجی
پڑھیں:
گارجیئن رپورٹ: اسرائیل مکروہ ہتھکنڈوں کے لیے گوگل اور ایمیزون کو کس طرح استعمال کر رہا ہے؟
معروف ٹیکنالوجی کمپنیوں گوگل اور ایمیزون نے اسرائیلی حکومت کے ساتھ ایک خفیہ معاہدے کے تحت ایسا کوڈ سسٹم استعمال کرنے پر رضامندی ظاہر کی جس کا مقصد مختلف ممالک میں قانونی ذمہ داریوں سے بچ کر اسرائیلی مفادات کا تحفظ کرنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزی، قطری وزیراعظم کا ردعمل آگیا
یہ انکشاف گارجیئن اسرائیلی فلسطینی جریدے +972 میگزین اورعبرانی زبان کے جریدے لوکل کال کی مشترکہ تفتیش میں سامنے آیا ہے۔
یہ معاملہ سنہ 2021 میں ہونے والے 1.2 بلین ڈالر کے ’پروجیکٹ نیمبس‘ نامی معاہدے سے جڑا ہے جس کے تحت اسرائیلی حکومت کو کلاؤڈ کمپیوٹنگ، مصنوعی ذہانت اور دیگر تکنیکی خدمات فراہم کی جانی تھیں۔
اس معاہدے کا ایک غیر معمولی مطالبہ یہ تھا کہ کمپنیاں اسرائیل کو ایک خفیہ کوڈ کے ذریعے اشارہ دیں گی جسے ’وِنکنگ میکانزم‘ کہا گیا۔
گارجیئن کے مطابق اسرائیل کو خدشہ تھا کہ اگر اس کا حساس ڈیٹا گوگل یا ایمیزون کے عالمی کلاؤڈ سسٹمز میں منتقل ہوا تو یہ غیر ملکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھ لگ سکتا ہے۔
مزید پڑھیے: اسرائیلی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، 100 سے زیادہ فلسطینی شہید
اس خطرے سے نمٹنے کے لیے اسرائیلی حکام نے ایک خفیہ وارننگ سسٹم وضع کیا جس کے تحت کمپنیاں حکومت کو ادائیگیوں کے ذریعے خفیہ پیغام (ونک) بھیجتیں یہ اشارہ اس وقت دیا جاتا جب کسی غیر ملکی عدالت یا تفتیشی ادارے کو اسرائیلی ڈیٹا فراہم کیا جاتا۔
لیک شدہ دستاویزات کے مطابق یہ خفیہ کوڈ ادائیگیوں کی رقم سے طے ہوتا تھا جو متعلقہ ملک کے ٹیلیفون ڈائلنگ کوڈ کے مطابق دی جاتی تھی۔
مثال کے طور پر اگر ڈیٹا امریکا (+1) کو دیا گیا تو 1,000 شیکل (اسرائیلی کرنسی) ادا کیے جاتے۔
اور اگر کمپنی کسی گَیگ آرڈر (خاموشی کے عدالتی حکم) کے باعث ملک کا نام ظاہر نہ کر سکے تو 100,000 شیکل (تقریباً 30 ہزار ڈالر) ادا کیے جاتے۔
رپورٹ کے مطابق معاہدے میں ایک اور شق یہ بھی شامل تھی کہ گوگل یا ایمیزون کسی بھی صورت میں اسرائیل کی کلاؤڈ سروسز تک رسائی منقطع یا محدود نہیں کر سکیں گے حتیٰ کہ اگر کمپنیوں کو لگے کہ اسرائیل ان کی ٹیکنالوجی کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے لیے استعمال کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں: پوپ فرانس غزہ میں اسرائیلی مظالم پر ایک بار پھر بول پڑے
اسرائیلی وزارت خزانہ کے ترجمان نے گارجیئن کو بتایا کہ گوگل اور ایمیزون ’سخت معاہداتی ذمہ داریوں کے پابند ہیں جو اسرائیل کے اہم مفادات کا تحفظ کرتی ہیں‘ تاہم انہوں نے ان معاہدوں کی تفصیلات ظاہر کرنے سے انکار کیا۔
دوسری جانب گوگل کے ملازمین نے گزشتہ سال امریکا میں مختلف دفاتر کے باہر مظاہرے کیے تھے تاکہ پروجیکٹ نیمبس معاہدے کی منسوخی کا مطالبہ کیا جا سکے۔
کوڈ والا معاملہ کیا تھا؟اسرائیل نے ان کمپنیوں سے کہا ہوا تھا کہ اگر کبھی کسی دوسرے ملک (مثلاً امریکا، اٹلی وغیرہ) کی عدالت یا پولیس ان کمپنیوں سے اسرائیلی سرکاری ڈیٹا مانگے تو وہ کمپنی بظاہر تو قانونی طور پر وہ ڈیٹا دے دیں لیکن خفیہ طور پر اسرائیلی حکومت کو ایک خاص کوڈ کے ذریعے بتا دیں کہ ڈیٹا کس ملک کو دیا گیا ہے۔
یعنی کمپنی سیدھے الفاظ میں نہیں بتا سکتی تھی کہ ڈیٹا دیا گیا ہے (کیونکہ عدالت نے منع کیا ہوتا ہے) مگر ایک خفیہ ادائیگی (جیسے 1000 یا مزید شیکل) بھیج کر اسرائیل کو اشارہ دے سکتی ہے کہ کس ملک کو معلومات دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان، غزہ میں امن و بحالی کے لیے عالمی فورس کا حصہ بننے پر آمادہ
پروجیکٹ نیمبس کے تحت اسرائیل نے گوگل اور ایمیزون سے ایک خفیہ معاہدہ کیا تاکہ اس کے ذریعے وہ دنیا کے مختلف ممالک میں اپنی معلومات کو محفوظ رکھ سکے۔ اگر کبھی کسی غیر ملکی عدالت یا پولیس نے ان کمپنیوں سے اسرائیلی ڈیٹا مانگا تو وہ کمپنیاں قانونی طور پر تو معلومات فراہم کر دیتیں مگر خفیہ طور پر اسرائیلی حکومت کو مخصوص ادائیگیوں (خفیہ کوڈ) کے ذریعے اطلاع دیتیں کہ ڈیٹا کس ملک کو دیا گیا ہے۔
یہ خفیہ نظام، جسے ’ونکنگ میکانزم‘ کہا گیا اسرائیل کے لیے ایک طرح کا خبردار کرنے والا اشارہ تھا تاکہ وہ اپنی حساس معلومات پر کنٹرول برقرار رکھ سکے۔
اس خفیہ انتظام کا اصل مقصد یہ تھا کہ اسرائیل کی فوجی کارروائیاں، غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی، جاسوسی پروگرام، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور ظلم کے دیگر ہتھکنڈے دنیا کی نظر سے اوجھل رہیں۔
اگر دوسرے ممالک کو یہ ڈیٹا مل جاتا تو انکشاف ہو سکتا تھا کہ اسرائیلی ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا استعمال غزہ اور فلسطین میں شہریوں کی نگرانی، بمباری اور نشانہ بنانے میں ہو رہا ہے۔ اس طرح اسرائیل نے عالمی سطح پر ممکنہ قانونی کارروائیوں اور بدنامی سے بچنے کے لیے ٹیکنالوجی کمپنیوں کو اپنے مفاد میں استعمال کیا جس سے نہ صرف ڈیجیٹل شفافیت متاثر ہوئی بلکہ بین الاقوامی انصاف کے اصولوں کو بھی نقصان پہنچا۔
مزید پڑھیں: جنگ بندی کے بعد غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 93 فلسطینی شہید
یہ کمپنیاں اسرائیل کو کچھ طے شدہ پیسے بھجوا کر اشارے میں بتا دیتی تھیں کہ کس ملک نے معلومات حاصل کرلی ہیں۔ اسے کاروباری ادائیگی یعنی فیس یا تکنیکی ایڈجسٹمنٹ کے بہانے کیا جاتا کیوں کہ براہ راست کوئی پیغام یا کوڈ بھیج دینا یا بتانا عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہوتا۔
مثال کے طور پر اگر اسرائیل کو ’خفیہ کوڈ‘ سے پتا چل جائے کہ امریکا نے اس کا ڈیٹا حاصل کر لیا ہے تو وہ فوراً اپنی فوجی کارروائیاں، خفیہ نظام یا انٹیلی جنس منصوبے بدل سکتا ہے تاکہ وہ معلومات کسی کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال نہ ہو سکیں۔ یوں اسرائیل وقت پر جان کر نقصان سے بچاؤ اور منصوبے کی رازداری برقرار رکھ لیتا ہے۔
امریکا یا دیگر ممالک بعض اوقات گوگل اور ایمیزون سے کسی ملک یا صارف کا ڈیٹا قانونی طور پر حاصل کرتے ہیں۔ اس کے لیے وہ عدالت یا پولیس کے ذریعے وارنٹ یا قومی سلامتی کے احکامات جاری کرتے ہیں جس کے تحت کمپنیاں اپنے سرورز، بیک اپ یا لاگز سے متعلقہ معلومات فراہم کرتی ہیں۔ بعض اوقات یہ ڈیٹا فوری خطرہ یا بین الاقوامی تعاون کی بنیاد پر بھی منتقل ہوتا ہے اور اکثر کمپنیوں کو حکم دیا جاتا ہے کہ وہ کسٹمر کو اس کے بارے میں اطلاع نہ دیں۔
مزید پڑھیے: عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو غزہ میں انسانی بحران کا ذمہ دار قرار دے دیا
گوگل اور ایمیزون کی ذمہ داری صرف قانونی حکم پر ڈیٹا فراہم کرنا ہے اور وہ ٹیکنیکل طریقے استعمال کرتے ہیں جیسے ڈیٹا ایکسپورٹ، اے پی آئی کالز یا بیک اپ ری اسٹورز مگر بعض اسرائیل کے ساتھ معاہدے پروجیکٹ نیمبس کے تحت یہ کمپنیاں اسرائیل کو خفیہ طور پر اطلاع دے دیتیں کہ ڈیٹا کس ملک کو فراہم کیا گیا تاکہ اسرائیل اپنی حساس معلومات کی حفاظت کر سکے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی افواج کے ہاتھوں ماری جانے والی 10 سالہ راشا کی وصیت پر من و عن عمل کیوں نہ ہوسکا؟
واضح رہے کہ اگر یہ رپورٹ درست ثابت ہو گئی تو گوگل اور ایمیزون کے خلاف قانونی کارروائی ممکن ہو سکتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل اسرائیل کے غزہ میں مظالم اسرائیل کے ہاتھوں گوگل ایمیزون استعمال اسرائیل کے ہتھکنڈے غزہ گارجیئن رپورٹ