ہمایوں سعید کی اہلیہ نے ماہرہ خان کو کیوں حیران کردیا؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
ہمایوں سعید کی اہلیہ نے ماہرہ خان کو حیران کردیا ہے۔
ہمایوں ماہرہ خان کے ساتھ اپنی فلم ’لو گرو‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ یہ جوڑی 10 سال بعد دوبارہ پردے پر ایک ساتھ آرہی ہے، جس پر ان کے مداح پرجوش ہیں۔
ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ ثمینہ ہمایوں سعید خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں،۔اس جوڑی کو شوبز انڈسٹری کا پاور کپل کہا جاتا ہے۔ وہ کامیاب پروڈیوسر ہیں اور وہ ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’طلاق کیوں لی‘، سابق شوہر سے اچھے تعلقات کے بیان پر ماہرہ خان تنقید کی زد میں
ثمینہ اپنے شوہر کے کام کی بڑی حامی رہی ہیں اور جب بھی وہ کچھ نیا کرتے ہیں تو وہ ان کی تعریف کرتی ہیں، تاہم ہمایوں سعید نے اب ایسا بیان دیا ہے جس نے ماہرہ خان کو بھی چونکا دیا ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید سے پوچھا گیا کہ وہ محبت میں تحفے کے طور پر کیا چاہتے ہیں؟ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ چوڑیاں جیسی چھوٹی چھوٹی چیزیں انہیں خوش کرتی ہیں لیکن ہمایوں سعید نے ایسا جواب دیا جس نے ماہرہ خان کو چونکا دیا۔
انہوں نے کہا ’مجھے صرف اجازت چاہیے، مجھے اجازت چاہیے کہ میں جاؤں اور جو چاہوں کروں کیونکہ میں آخر میں واپس آؤں گا۔‘ ہمایوں سعید کے جواب پر ماہرہ خان حیران رہ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: لندن میں فلمائی گئی’لوو گرو‘ کا ٹریلر جاری، فلم کب ریلیز ہوگی؟
ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے ہمایوں سعید نے کہا کہ رشتے میں اعتماد سب سے اہم ہوتا ہے۔ اس پر ماہرہ خان نے کہا کہ پہلے آپ کو اجازت چاہیے تھی اور اب آپ اعتماد کی بات کر رہے ہیں، ہمایوں نے ایک بار پھر مزید کہا کہ انہیں مجھ پر بھروسہ ہے کہ میں کہیں نہیں جاؤں گا۔
ہمایوں سعید کی اہلیہ کی جانب سے اپنے شوہر پر بھروسے نے ماہرہ خان کو بھی حیران کردیا، ماہرہ خان نے کہا کہ ہمایوں سعید نے کہا کہ ان کی اہلیہ کو ان پر اعتماد ہے اس بات نے مجھے بہت متاثر کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ثمینہ ہمایوں سعید لووگرو ماہرہ خان ہمایوں سعید.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ثمینہ ہمایوں سعید ماہرہ خان ہمایوں سعید نے ماہرہ خان کو ہمایوں سعید نے نے کہا کہ کی اہلیہ
پڑھیں:
گوادر کے قریب معدومیت کے خطرے سے دوچار عربی وہیل کا حیران کن نظارہ
تصاویر:سوشل میڈیاورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (WWF) پاکستان کے مطابق معدومیت کے خطرے سے دوچار عربی وہیل (Arabian Humpback Whale) کے ایک بڑے گروہ کو گوادر کے قریب دیکھا گیا ہے۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تکنیکی مشیر معظم خان نے بتایا کہ یہ وہیلز کا گروہ گزشتہ روز ماہی گیروں کے ایک گروپ نے دیکھا، جنہوں نے 6 سے زائد عربی وہیلز کی ویڈیو بھی بنائی۔
معظم خان کے مطابق عربی وہیل دنیا کی واحد وہیل کی نسل ہے جو بحیرہ عرب میں مستقل رہتی ہے اور عام طور پر یمن اور سری لنکا کے درمیان پائی جاتی ہے۔