پاکستان نے انڈر 12 ساؤتھ ایشیا اے ٹی ایف چیمپئن شپ جیت لی
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
پاکستان نے ایشین جونیئر ٹینس میں اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے انڈر 12 ساؤتھ ایشیا اے ٹی ایف چیمپئن شپ جیت لی۔
پاکستان نے کولمبو میں کھیلی گئی انڈر 12 ساؤتھ ایشیا اے ٹی ایف چیمپئن شپ کے فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
چیمپئن شپ جیتنے کے ساتھ پاکستان نے سنگاپور میں شیڈول ایشین فائنلز کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان نے چیمپئن شپ
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔