Islam Times:
2025-07-25@23:42:55 GMT

ضلع خیبر میں اسکول پرنسپل کے تشدد سے طالب علم جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT

ضلع خیبر میں اسکول پرنسپل کے تشدد سے طالب علم جاں بحق

پانچویں جماعت کے طالبعلم اتحاد ولد خیال مت خان کو اسکول اسمبلی کے دوران پرنسپل وقار احمد نے معمولی سی بات پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ننھا طالبعلم شدید زخمی ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں اسکول پرنسپل کے مبینہ تشدد سے طالب علم جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پانچویں جماعت کے طالبعلم اتحاد ولد خیال مت خان کو اسکول اسمبلی کے دوران پرنسپل وقار احمد نے معمولی سی بات پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ننھا طالبعلم شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی طالب علم کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔ ڈی پی او خیبر رائے مظہر اقبال نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او جمرود نسیم خان کو فوری کارروائی کی ہدایت کی۔ پولیس نے مرکزی ملزم وقار احمد کو گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا۔

جہاں اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ڈی پی او رائے مظہر اقبال نے کہا کہ بچوں اور خواتین پر تشدد کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ استاد جیسے مقدس رتبے کو استعمال کر کے ظلم کرے، ہم اس واقعے کو مثال بنائیں گے تاکہ آئندہ کسی کو جرات نہ ہو کہ وہ تعلیم کے نام پر بچوں پر ظلم کرے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

راجستھان میں اسکول کی عمارت گرنے سے 4 بچے جاں بحق، 40 ملبے تلے دب گئے

راجستھان کے ضلع جھالاواڑ میں جمعے کی صبح ایک سرکاری اسکول کی عمارت گرنے سے کم از کم چار بچے جاں بحق ہو گئے، جبکہ درجنوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

یہ افسوسناک واقعہ صبح تقریباً ساڑھے 8 بجے مانوہرتھانہ کے علاقے میں واقع پیپلوڈی گورنمنٹ اسکول میں پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایئر انڈیا طیارہ حادثہ: بھارت نے برطانوی خاندانوں کو غلط لاشیں بھیج دیں

حکام کے مطابق اس وقت اسکول میں تقریباً 40 بچے، اساتذہ اور عملہ موجود تھے جب یک منزلہ عمارت کی چھت اچانک منہدم ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسکول کی عمارت خستہ حال تھی اور اس بارے میں متعدد شکایات پہلے ہی درج کرائی گئی تھیں۔ اسکول میں آٹھویں جماعت تک تعلیم دی جاتی ہے۔

جھالاواڑ کے سپرنٹنڈنٹ پولیس امیت کمار نے خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کو بتایا 4 بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 17 زخمی ہیں۔

ان میں سے 10 بچوں کو جھالاواڑ ریفر کیا گیا ہے جن میں سے تین سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔

مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر ملبے تلے دبے بچوں، اساتذہ اور دیگر افراد کو نکالنے کی کوششیں شروع کیں۔ کم از کم چار JCB مشینیں بھی امدادی کاموں میں حصہ لینے کے لیے موقع پر پہنچ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں خود ساختہ ریاست کا جعلی سفارتخانہ بے نقاب، ملزم گرفتار

ضلعی انتظامیہ کے افسران، بشمول ڈپٹی کمشنر اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی بچوں کے والدین اور رشتہ دار بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

زخمی بچوں کو ابتدائی علاج کے لیے مانوہرتھانہ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ شدید زخمیوں کو جھالاواڑ کے بڑے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسکول بلڈنگ بھارت حادثہ راجستھان

متعلقہ مضامین

  • سوات کے بعد صوابی میں مدرسے کے 6 سالہ طالبعلم پر قاری کا تشدد
  • راجستھان میں اسکول کی عمارت گرنے سے 4 بچے جاں بحق، 17 زخمی
  • راجستھان میں اسکول کی عمارت گرنے سے 4 بچے جاں بحق، 40 ملبے تلے دب گئے
  • خیبر پختونخوا سے نومنتخب 8 اراکین نے سینیٹ رکنیت کا حلف اٹھا لیا
  • سوات: مدرسے میں طالبعلم کا قتل، گرفتار ملزمان 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • سوات کے بعد صوابی میں مدرسے کے 6 سالہ طالب علم پر قاری کا تشدد
  • امتحان میں ناکامی پر دلبرداشتہ طالبعلم کی دریا میں چھلانگ، بچانے کی کوشش میں فوجی بھائی بھی جاں بحق
  • مدرسے کے استاد کے ہاتھوں طالبعلم کی ہلاکت درندگی کی انتہا ہے: چیف خطیب خیبر پختونخوا
  • خیبر پختونخوا: 2 روز میں بارش اور سیلاب کے باعث 13 افراد جاں بحق، 3 زخمی
  • سوات مدرسے میں استاد کا بیہمانہ تشدد، طالبعلم جاں بحق، مدرسہ سِیل کر دیا گیا