200 جگہ کارروائی کی ہائیڈرنٹ پھر بن گئے، مرتضیٰ وہاب
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گزشتہ 15 ماہ میں 200 جگہوں پر کارروائی کی لیکن ہائیڈرنٹ پھر بن گئے۔
سٹی کونسل اجلاس سے خطاب میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کہیں نہ کہیں سے دباؤ ضرور آتا ہے، پانی چوری کے خلاف دوبارہ کارروائیاں شروع کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کےفور منصوبے کا 5 بار افتتاح ہوچکا ہے، کراچی واحد شہر ہے جہاں 125 کلو میٹر دور سے پانی آتاہے۔
میئر کراچی نے مزید کہا کہ کراچی میں پانی کی کمی کا مسلہ حل کرنے کےلیے متحد ہوکر بات کریں، شہر میں پانی کی منصفانہ تقسیم ہونی چاہیے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔