فیروز خان سے متعلق بیان پر نادیہ افگن کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ اداکارہ نادیہ افگن نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکار فیروز خان کے مداحوں کی جانب سے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔
نادیہ افگن نے حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں اداکار فیروز خان کے مداحوں کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ نادیہ افگن نے شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے فیروز خان کے کام کرنے کے انداز پر تنقید کی تھی، جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے سخت ردِعمل سامنے آیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ مداحوں نے سوشل میڈیا پر دھمکیاں دیتے ہوئے کہا، ’’ہم تمہیں مار ڈالیں گے‘‘ یا ’’تمہاری جان لے لیں گے‘‘۔ نادیہ افگن نے کہا، ’’مجھے یہ سن کر افسوس ہوا، لیکن میں جانتی ہوں کہ مجھے اداکاری آتی ہے۔‘‘
اداکارہ کے مطابق دھمکیاں زیادہ تر نئے اور نامعلوم سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے آئیں، جنہوں نے ان کو خوف زدہ کر دیا۔ شو میں موجود سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے طنزیہ انداز میں کہا، ’’خوشی ہے کہ اب تنقید کا رخ ہماری بجائے تمہاری طرف ہو گیا ہے۔‘‘
نادیہ افگن نے مزید کہا کہ کچھ فنکار اور لکھاری ان کی باتوں کو سراہ رہے ہیں، لیکن کچھ مداح واقعی خطرناک حد تک آگے جا رہے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: نادیہ افگن فیروز خان
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔