بجٹ میں 200 سے 300 یونٹ استعمال کرنے والوں کو بجلی میں رعایت کی تجویز
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں حکومت کو تجویز، بجٹ میں 200 سے 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو نرخوں میں رعایت دی جائے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس چیئرمین ڈاکٹر فاروق ستار کی زیرصدارت ہوا جس میں شدید گرمی، بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ اوربجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کے ناقص انتظامات پرشدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو جیتے جی مار دیا گیا ہے۔اجلاس میں ارکان نے بجلی کمپنیوں کی نگرانی سخت کرنے اور متبادل توانائی کی پالیسی پر زور دیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کرکٹ آسٹریلیا کا بگ بیش لیگ کی نجکاری کا فیصلہ
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ کی نجکاری کا حتمی فیصلہ کرلیا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ٹوڈ گرین برگ نے میلبرن میں بورڈ کی سالانہ جنرل میٹنگ میں بی بی ایل کی نجکاری کے فوائد بیان کیے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے لیگ میں نہ صرف نئی جان پڑے گی بلکہ پلیئرز کی تنخواہوں میں بھی اضافہ ہوگا۔
ٹوڈ گرین برگ کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے دنیا کے بہترین ٹیلنٹ کی خدمات حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔
انہوں نے بی بی ایل کی نجکاری سے شائقین اور ویور شپ میں بھی ریکارڈ اضافہ کی توقع ظاہر کی ہے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں انگلش کرکٹ بورڈ نے دی ہنڈریڈ فرنچائزز کے شیئرز کی فروخت سے ایک بلین ڈالر حاصل کیے تھے۔