بھارتی کرکٹراور مہوش ہوٹل میں ملتے پھر پکڑے گئے،ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
چندی گڑھ (ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر یوزویندر چہل اور مشہور خاتون ریڈیو جوکی (آر جے) مہوش ان دنوں اپنے مبینہ تعلق کی خبروں کے باعث توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔دونوں کی بڑھتی قربتیں اور انکے افیئر کی افواہوں نے زور پکڑ لیا ہے،مگر دونوں اسٹارز نے ابھی تک ان افواہوں کی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں کی ۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق یوزویندر چہل اورآر جےمہوش کی ایک ساتھ موجودگی اور سوشل میڈیا پر مسلسل سرگرمیاں ان قیاس آرائیوں کو ہوا دے رہی ہیں کہ دال میں کچھ کالا ہے۔اس معاملے نے اس وقت مزید زور پکڑا جب جمعرات 29 مئی 2025 کو ار جے مہوش کو چندی گڑھ کے ایک ہوٹل میں چہل سے ملتے ہوئے دیکھا گیا اور اس موقع پر مہوش اپنا چہرہ چھپاتے ہوئے نظر آئیں۔ انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آر جے مہوش اپنے چہرے پر ماسک لگائے ایک اوور سائز (hoodie) میں ملبوس یوزویندر کے ہوٹل میں موجود ہیں۔پاپارازی کو دیکھنے کے بعد مہوش اپنے چہرے کو چھپانے کی کوشش کرتی نظر آئیں لیکن ان تمام تدبیروں کے باوجود بھی وہ اپنی شناخت چھپانے میں ناکام رہیں۔صرف یہی نہیں بلکہ جیسے ہی مہوش نے کیمروں کو دیکھا وہ لفٹ کی طرف بھاگیں لیکن تب تک وہ کیمروں کی زد میں آ چکی تھیں۔فری پریس جرنل کی رپورٹ کے مطابق مہوش یوزویندر چہل سے ملنے ہوٹل میں اس وقت آئی تھیں جب ان کی ٹیم پنجاب کنگز کا مقابلہ ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور سے چندی گڑھ کے اسٹیڈیم میں ہونا تھا۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ آر جے مہوش پورے ٹورنامنٹ میں اپنے ممکنہ بوائے فرینڈ یوزویندر کے ساتھ سفر کر رہی ہیں اور انہیں کئی بار اسٹینڈز میں پنجاب کنگز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں یوزویندر اور مہوش کو ایک ساتھ بیٹھے اور میچ میں مگن دیکھا گیا یہی نہیں بلکہ یوزویندر چہل کو آر جے مہوش کے قریب جھک کر ان کے کان میں کچھ کہتے ہوئے بھی دیکھا گیا جس کے بعد ان کے رشتے کے حوالے سے قیاس آرائیاں مزید تیز ہو گئیں۔یہ پہلا موقع نہیں جب آر جے مہوش اور یوزویندر چہل کے رشتے کی خبریں وائرل ہو رہی ہیں، گزشتہ سال کرسمس کے موقع پر بھی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، ان قیاس آرائیوں کے جواب میں، آر جے مہوش نے انسٹاگرام پر وضاحت دی کہ یہ افواہیں بے بنیاد ہیں۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے رومانوی تعلقات کے بارے میں جاری قیاس آرائیوں کے باوجود آر جےمہوش نے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ اور یوزویندر محض دوست ہیں اور فی الحال سنگل ہیں۔
A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)
مزیدپڑھیں:نان فائلرز کے لیے بینک سے کیش نکلوانا مزید مہنگا ؟بڑی خبرآگئی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: یوزویندر چہل دیکھا گیا ر جے مہوش ہوٹل میں
پڑھیں:
مہوش حیات ساتھی اداکار ساحر لودھی کو ٹرول کرنے والوں پر شدید برہم
پاکستان شوبز کے مشہور میزبان اور اداکار ساحر لودھی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئے ہیں۔
ان دنوں ساحر لودھی کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کی روزمرہ مصروفیات کی ویڈیوز پوسٹ کی جارہی ہیں، جن میں وہ ہمیشہ کسی میٹنگ کی تیاری کرتے نظر آتے ہیں اور ایسا دکھاتے جیسے اچانک انکی ویڈیو بن رہی ہے اور وہ اس سے بےخبر تھے۔
A post common by Sahir Lodhi (@sahir_lodhi)
ان ویڈیوز میں اُن کے مصنوعی تاثرات اور ایک جیسے انداز کے باعث یہ کلپس میمز کی شکل میں وائرل ہو چکے ہیں۔ جس کے بعد سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے ساتھ ساتھ معروف اداکار یاسر نواز، فیصل قریشی اور اعجاز اسلم نے ان ویڈیوز کا مزاحیہ انداز میں جواب دیا، جس پر صارفین نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
A post common by Dialogue Pakistan (@dialoguepakistan)
تاہم اداکارہ مہوش حیات نے ساحر لودھی کا مزاق بنانے والوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ ساحر لودھی انڈسٹری کے ایک بہترین فنکار ہیں جنہوں نے اپنا نام بنانے میں بہت محنت کی ہے اور کسی کی محنت اور جدوجہد کا مذاق اُڑانا درست نہیں۔
A post common by SANA FAYSAL (@sanafaysal)
مہوش حیات نے کہا کہ ساحر لودھی نے ایک مشکل انڈسٹری میں مستقل مزاجی سے اپنا مقام بنایا ہے اور اُن کا تمسخر اُڑانا ناانصافی ہے۔ ان کے مطابق ہمیں دوسروں کے جذبات کا احترام کرنا چاہیے اور ہمدردی کو فروغ دینا چاہیے۔
TagsShowbiz News Urdu