Express News:
2025-07-26@00:17:47 GMT

جرمنی میں طیارہ گھر کے ٹیرس سے ٹکرا کر تباہ، ہلاکتیں

اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT

جرمنی کے مغربی شہر کورشن بروئخ میں مسافر بردار طیارہ رہائشی عمارت کے ٹیرس سے ٹکرا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ ایک انجن والا پرائیوٹ چھوٹا جہاز تھا جس کی منزل اور مسافروں کی تعداد کے بارے تفصیلات کا انتظار ہے۔

عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ طیارہ نچلی پرواز کرتے ہوئے ہچکولے کھاتے ہوئے رہائشی علاقے کی جانب گر رہا تھا۔

تاہم طیارہ زمین پر گرنے سے قبل ایک گھر کے ٹیرس سے ٹکرا گیا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔ جس میں طیارہ دیکھتے ہی دیکھتے راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔

ریسکیو آپریشن کے دوران دو افراد کو مردہ حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جس میں ایک پائلٹ ہے لیکن دوسرے کی شناخت نہیں ہوسکی۔

ترجمان ریسکیو ٹیم نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دوسرے شخص کے بارے میں تصدیق نہیں کی جا سکتی کہ وہ جہاز میں سوار تھا یا کوئی رہائشی تھا۔

امدادی کاموں کے دوران آس پاس کی عمارتوں کو بھی خالی کروالیا گیا تھا۔ تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔

طیارے کی ملکیت سے متعلق بھی معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔ ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

 طیارے کے گھر سے ٹکرانے پر رہائشی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

غزہ کی سنگین صورتحال پر برطانوی وزیرِاعظم کا ہنگامی ردعمل، فرانس اور جرمنی سے مشاورت کا اعلان

لندن: برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے غزہ میں جاری انسانی بحران اور خوراک کی شدید قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر فرانس اور جرمنی کے ساتھ ہنگامی مشاورت کریں گے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں برطانوی وزیرِاعظم نے غزہ کی صورتحال کو ناقابلِ بیان اور ناقابلِ دفاع انسانی المیہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں بحران کچھ عرصے سے جاری تھا، لیکن اب یہ نئی شدت اختیار کر چکا ہے اور روز بروز بگڑتا جا رہا ہے۔

کیئر اسٹارمر نے کہا کہ وہ جمعہ (آج) کو فرانس اور جرمنی سے رابطہ کریں گے تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ مزید خونریزی کو کیسے روکا جائے اور فلسطینی عوام تک خوراک کیسے پہنچائی جائے۔

وزیراعظم نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں انسانی امداد کی فوری اور بلا رکاوٹ رسائی کو یقینی بنائے۔

یاد رہے کہ غزہ میں قحط کی صورتحال انتہائی خطرناک ہو چکی ہے۔ اسرائیلی فوج کی مکمل ناکہ بندی کے باعث امدادی ٹرک مصر کی سرحد پر کھڑے ہیں اور داخل نہیں ہو پا رہے۔ اس صورت حال میں فلسطینی عوام ایک وقت کی روٹی کو بھی ترس رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق غذائی قلت کی وجہ سے کم از کم 115 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ اسرائیلی جارحیت کو 21 ماہ ہو چکے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • غزہ کی سنگین صورتحال پر برطانوی وزیرِاعظم کا ہنگامی ردعمل، فرانس اور جرمنی سے مشاورت کا اعلان
  • روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 48 افراد ہلاک
  • روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام افراد ہلاک
  • روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ، تمام مسافر ہلاک
  • روس کا مسافر طیارہ پہاڑوں میں گر کر تباہ، 49 افراد کی ہلاکت کا خدشہ
  • روس کا مسافر طیارہ خراب موسم کی وجہ سے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ، 49 افراد کی ہلاکت کا خدشہ
  • روس میں مسافر طیارے گر کر تباہ، بچوں سمیت 49 ہلاک
  • روس کے مشرق بعید میں لاپتا ہونے والا مسافر طیارہ تباہ، ملبہ مل گیا
  • مون سون کی تباہ کاریاں جاری، ہلاکتیں 252 تک پہنچ گئیں، مزید بارشوں کی پیشگوئی
  • جرمنی نے درجنوں عراقی شہریوں کو ملک بدر کر دیا