پشاور:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ضلع پشاور کی تنظیم تحلیل کرتے ہوئے تمام عہدیداروں کو فارغ کر دیا گیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور کی تنظیم تحلیل کر دی گئی ہے اور اس حوالے سے پی ٹی آئی کی جانب سے با ضابطہ طور پر ضلع پشاور کی تنظیم تحلیل کرنے کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کی تحلیل کے بعد پشاور میں پی ٹی آئی کی پارٹی تنظیم کے تمام عہدیدار ذمہ داریوں سے فارغ ہو گئے ہیں۔

پی ٹی آئی پشاور ریجن کی جانب سے جاری اعلامیے میں لکھا گیا ہے کہ ضلعی پارٹی کی تنظیم نو اور مستقبل میں کارکردگی اور رابطوں میں بہتری کے لیے یہ اقدام کیا گیا ہے۔

واضح  رہے کہ عرفان سلیم پی ٹی آئی پشاور  ڈسٹرکٹ کے صدر اور جنرل سیکرٹری شہاب چمکنی تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تنظیم تحلیل پی ٹی آئی کی تنظیم گیا ہے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا: ڈیوٹی سے انکار پر 42 پولیس اہلکار معطل

خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں ڈیوٹی سے انکار پر 42 پولیس اہلکاروں کو  معطل کردیا گیا۔

کے پی حکومت کے اعلامیے کے مطا بق احکامات کے باجود اہلکار چیک پوسٹ پر ڈیوٹی پر نہیں گئے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معطل اہلکاروں کے خلاف ایس پی انوسٹیگیشن کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور میں پی ٹی آئی کی آل پارٹیز کانفرنس؛ تمام جماعتوں نے بائیکاٹ کر دیا
  • 2025 ایس سی او سولائزیشن ڈائیلاگ کا افتتاح
  • خیبر پختونخوا: ڈیوٹی سے انکار پر 42 پولیس اہلکار معطل
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ: سی ڈی اے کی تحلیل کا حکم برقرار، فوری معطلی کی استدعا مسترد
  • چین،2025 ایس سی او سولائزیشن ڈائیلاگ کا افتتاح
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: سی ڈی اے کی تحلیل کا فیصلہ برقرار، فوری معطلی کی استدعا مسترد
  • ڈیوٹی سے انکار پر پختونخوا پولیس کے 42 اہلکارمعطل
  • اسلام آباد میں چینی مہنگی بیچنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا بھرپور ایکشن
  • ڈیوٹی سے انکار پر پختونخوا پولیس کے 42 اہلکار معطل
  • فلسطین کو رکنیت کیوں دی؟ امریکا نے تیسری بار یونیسکو سے علیحدگی کا اعلان کر دیا