بارسلونا نے اسرائیل سے اپنے تعلقات منقطع کر لئے
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں سٹی کونسل کا کہنا تھا کہ شہر کی بین الاقوامی نمائش اسرائیلی جہازوں یا اسلحے کی تجارت سے منسلک کمپنیوں اور غزہ کے تنازعے سے فائدہ اٹھانے والی کمپنیوں کی میزبانی سے گریز کریں۔ اسلام ٹائمز۔ آج بارسلونا کی سٹی کونسل نے تل ابیب کے ساتھ دوستی معاہدہ معطل اور اسرائیل کے ساتھ ادارہ جاتی تعلقات منقطع کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ بارسلونا کے مئیر نے حالیہ اسرائیلی حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کے دوران غزہ کے لوگوں کے مصائب کسی بھی رشتے کو ناممکن بنا دیتے ہیں۔ ٹائمز آف اسرائیل نے بتایا کہ بارسلونا نے یہ قدم صیہونی رژیم کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی پامالی کے خلاف اور فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت میں اٹھایا۔ اس منصوبے کے مطابق، جب تک فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق نہیں مل جاتے اور اسرائیل، عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں سے باز نہیں آ جاتا اس وقت تک سٹی کونسل نے صیہونی رژیم کے ساتھ تمام سرکاری روابط منقطع کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ بارسلونا نے شہر کی بین الاقوامی نمائش اور اسپین کی سب سے اہم بندرگاہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جہازوں یا اسلحے کی تجارت سے منسلک کمپنیوں اور غزہ کے تنازعے سے فائدہ اٹھانے والی کمپنیوں کی میزبانی سے گریز کریں۔ واضح رہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ صیہونی رژیم کے عالمی ناقدین کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اسرائیلی فوج اب تک 54000 سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور 1 لاکھ سے زیادہ افراد کو زخمی کر چکی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے ساتھ
پڑھیں:
ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات معطلی کی رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ جعلی خبریں کہ ایران اور امریکا کے درمیان چند روز قبل بات چیت بند ہوئی ہے، یہ سب غلط اور بے بنیاد خبریں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان بات چیت مسلسل جاری ہے جو چار دن پہلے، تین دن پہلے، دو دن پہلے، ایک دن پہلے اور آج بھی جاری رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ یہ کہاں تک پہنچتے ہیں کوئی نہیں جانتا لیکن میں نے ایران کو کہا ہے کہ کسی نہ کسی صورت آپ معاہدہ کریں، آپ گزشتہ 47 سال سے یہی کر رہے ہیں اور اس کو کسی صورت مزید جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔
https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/posts/116681581361115247قبل ازیں امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو نے سینیٹ کی خارجہ کمیٹی کو بتایا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات میں چند ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے اور اس کے لیے ماہرین کی ٹیم درکار ہوگی جو معاملات طے کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے بغیر ٹول کے آبنائے ہرمز بحال کرنے کی ضرورت ہے جبکہ امریکا نے آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے ایران کو پابندیوں میں نرمی کی پیش کش نہیں کی ہے۔