اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ)حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لٹر اضافہ کردیا گیا۔وفاقی وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت ایک روپے اضافے کے بعد 253 روپے 63 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق  ڈیزل کی قیمت 254 روپے 64 پیسے فی لٹر برقرار رکھی گئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔اپنے سٹاف رپورٹر کے مطابق  اوگرا نے یکم جون سے مائع پٹرولیم گیس ایل پی جی فی کلو چار روپے 63 پیسے سستی کردی۔  اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر گیارہ اعشاریہ 8 کلو کی نئی قیمت دو ہزار 838 روپے مقرر کردی گئی ہے اس کمی سے مذکورہ سلنڈر 54 روپے 60 پیسے سستا کیا گیا ہے ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 240 روپے 53 پیسے رکھی گئی ہے ۔ ماہ مئی میں ایل پی جی فی کلو تین روپے 20 پیسے مقرر کرکے گیارہ اعشاریہ 8 کلو گرام سلنڈر 37 روپے 80 پیسے سستا کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایل پی جی کے مطابق کی قیمت کی نئی گئی ہے

پڑھیں:

سیاح کو ہنزہ میں دیوار پر اپنا نام لکھنا مہنگا پڑگیا

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

مون سون کے موسم میں ہنزہ کی سیر کو گیا ایک سیاح سڑک کے کنارے دیوار پر اسپرے پینٹ سے اپنا نام لکھنے کے بعد مشکل میں پڑگیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہنزہ میں صاف سٹھری دیوار پر اسپرے پینٹ سے اپنا نام لکھتے ہوئے ایک سیاح کو کچھ لوگوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جس کے بعد مقامی پولیس نے بروقت مداخلت کی۔

پولیس نے سیاح سے دیوار صاف کروائی اور اپنے رویے کے لیے عوامی طور پر معافی مانگنے کے لیے بھی کہا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور اس پر صارفین کی جانب سے پاکستان کی قدرتی خوبصورتی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے سخت قوانین کے نفاذ اور سزاؤں کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی
  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,900 روپے کمی ریکارڈ
  • پاکستان میں سونے کی قیمت کو بریک لگ گئی، ہزاروں روپے کی بڑی کمی
  • سیاح کو ہنزہ میں دیوار پر اپنا نام لکھنا مہنگا پڑگیا
  • ڈالر کی قمت میں بڑی کمی کا امکان ہے، ذخیرہ اندوزی نہ کریں، ملک بوستان
  •   اسٹیٹ بینک کی طرف سے 9 ارب ڈالر خریدے جانے کاانکشاف
  • 173روپے کے نوٹیفکیشن کے باوجود چینی کی 200 روپے کلو فروخت جاری
  • عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام، چاندی مہنگی ہوگئی
  • کسے وکیل کریں کس سے منصفی چاہیں!
  • کریانہ ایسوسی ایشن کا پنجاب بھر میں چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان