پاکستان ٹیم ٹی20 میں اوپنرز کی طرف سے مضبوط آغاز کیلئے ترس گئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
پاکستانی ٹیم ٹی210 فارمیٹ میں اوپنر کی طرف سے مضبوط آغاز کیلئے ترس گئی۔
سال 2024 سے اب تک ٹاپ 10 ٹیموں میں پاکستانی اوپنرز کی ایوریج سب سے کم 17.7 ہے، 32 میچز میں اوپنرز مشترکہ طور پر 550 رنز ہی بنا سکے۔
ٹی20 کرکٹ میں ابتدائی 6 اوورز کے پاور پلے میں تیزی سے رنز بنانے والی ٹیموں کو ہی ایڈوانٹیج حاصل ہوتا ہے، مگر پاکستانی اوپنرز ان ابتدائی اوورز کا ٹیم کو بھرپور فائدہ پہنچانے میں اکثر ناکام دکھائی دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے 2024 سے ابتک ٹی20 انٹرنیشنلز میں 10 اوپننگ پیئرز بدل ڈالے
2024 سے اب تک اوپننگ شراکت گرین شرٹس کو تسلسل سے مضبوط بنیاد کی فراہمی میں ناکام رہی جس کا اثر ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر بھی پڑا، اس دوران پاکستان نے مجموعی طور پر 32 ٹی20 میچز کھیلے، ان میں اوپنرز نے مشترکہ طور پر 550 رنز اسکور کیے۔
اس دوران اوپننگ شراکت کی اوسط 17.
مزید پڑھیں: 33 میچز 38 ڈیبیو! پاکستان سب سے آگے
اسی طرح انگلش اوپنرز 20 میچز میں 37.1 کی اوسط سے 705 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر ہیں، سری لنکا 32.6 کی اوسط سے چوتھے نمبر پر ہے، اس کے اوپنرز نے 23 میچز میں 751 رنز بنائے۔
آسٹریلوی اوپنرز نے 21 میچز میں 670 رنز 31.9 کی اوسط سے اسکور کیے، نیوزی لینڈ 27 میچز میں 28.2 کی اوسط سے 763 رنز کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔
جنوبی افریقا کے اوپنرز کی مشترکہ اوسط 26.3 ہے، بھارت 25.5 ایوریج کے ساتھ آٹھویں اور بنگلادیش 25.3 کی اوسط سے نویں نمبر پر ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی اوسط سے نمبر پر ہے کے اوپنرز اوپنرز نے میچز میں کے ساتھ
پڑھیں:
چینی عوام کی پہنچ سے دور، مختلف شہروں میں قیمت 220 روپے کلو تک پہنچ گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں ایک بار پھر تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اور بعض علاقوں میں فی کلو قیمت 220 روپے تک جا پہنچی ہے، جس نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سرگودھا میں چینی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے، جب کہ کراچی اور حیدرآباد میں 5 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس اضافے کے بعد ملک بھر میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 220 روپے ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق راولپنڈی، کراچی اور سرگودھا میں چینی کی فی کلو قیمت 200 روپے تک پہنچ چکی ہے، جبکہ حیدرآباد میں قیمت 190 سے بڑھ کر 195 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ تاہم مجموعی طور پر ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں معمولی 12 پیسے کی کمی آئی ہے، جس کے بعد اوسط قیمت 188 روپے 69 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دستاویز کے مطابق گزشتہ ہفتے چینی کی اوسط قیمت 188 روپے 81 پیسے تھی، جبکہ ایک سال قبل یہی قیمت 132 روپے 47 پیسے فی کلو تھی۔ دوسری جانب مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ جاری ہے، جہاں فی کلو چینی 200 سے 220 روپے تک فروخت کی جا رہی ہے۔