مجھ سے شادی کرلو، یشما گل کی ہانیہ عامر کو شادی کی پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
اداکارہ یشما گل نے اپنی قریبی دوست اور مشہور اداکارہ ہانیہ عامر کو سوشل میڈیا پر دلچسپ انداز میں شادی کی پیشکش کردی، جس پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔
حال ہی میں ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں، جن پر تبصرہ کرتے ہوئے یشما گل نے لکھا کہ مجھ سے شادی کرلو!
View this post on Instagram
A post shared by Hania Aamir 哈尼亚·阿米尔 (@haniaheheofficial)
ہانیہ عامر نے بھی اس تبصرے کا جواب دیا اور لکھا کہ لائن میں لگ!
یہ مختصر مگر دل چسپ گفتگو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے، جس پر مداحوں اور صارفین کی جانب سے تبصرے جاری ہیں۔
کچھ صارفین نے طنزیہ تبصرہ کیا کہ لڑکے ابھی زندہ ہیں، یشما گل کو ہانیہ سے شادی کا خیال نکال دینا چاہیے۔
جبکہ دیگر نے لکھا کہ یشما گل بلا وجہ ضرورت سے زیادہ اداکاری کر رہی ہیں۔
یہ پہلی بار نہیں، اس سے قبل بھی ہانیہ عامر اور یشما گل کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں دونوں نے جیولری شاپ میں ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنائیں، ممکنہ طور پر ویڈیو کسی پروموشنل ایونٹ کا حصہ تھی، تاہم اس کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ہانیہ عامر یشما گل
پڑھیں:
سکولوں میں بچوں کے موبائل استعمال پر پابندی کی قرارداد منظور
پنجاب اسمبلی میں تمام پرائیویٹ اور پبلک اسکولز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کر لی گئی ۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد حکومتی رکن راحیلہ خادم حسین نے ایوان میں پیش کی، جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے۔
قرارداد میں لکھا گیا کہ موجودہ دور میں موبائل اورسوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔
قرارداد میں لکھا گیا کہ پہلے قدم کے طور پر یہ ایوان یہ تجویز کرتا ہے کہ تمام پرائیویٹ اور پبلک سکولز میں طلباء کےموبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور پھر سوشل میڈیا اکائونٹس سے متعلق بھی قانون سازی کی جائے۔