طیارے گرنے کے اعتراف پر بھارتی چیف آف ڈیفنس سے استعفیٰ کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
بھارتی طیاروں کی تباہی پر سچ بولنا بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان کے گلے پڑ گیا، دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے ڈیفنس چیف سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔
نامور بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے بھارتی ڈیفنس چیف انیل چوہان سے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انہوں نے لکھا دو دن بھارتی فضائیہ کے گراؤنڈ رہنے کا اعتراف استعفے کے لیے کافی ہے۔
پراوین ساہنی نے اپنے ٹویٹ میں طنز کیا کہ ( جنگ کے ) چار میں سے دو دن فضائیہ نہیں اڑی، پھر بھی یہ کہنا کہ آپریشن سندور کامیاب تھا بڑی ہمت کی بات ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز بھارتی ڈیفنس چیف انیل چوہان نے ’ بلومبرگ ٹی وی ’ کو انٹرویو دیتے ہوئے تصدیق کی کہ مئی میں پاکستان کے ساتھ جھڑپوں میں بھارت کے کچھ لڑاکا طیارے تباہ ہوئے، تاہم یہ بھی کہا کہ 4 روزہ تنازع کبھی بھی ایٹمی جنگ کے قریب نہیں پہنچا۔
انٹرویو میں بھارتی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے کہا تھا کہ اہم بات یہ نہیں ہے کہ طیارے گرائے گئے، بلکہ یہ ہے کہ وہ کیوں گرائے گئے۔
ا ں نے کہا تھا کہ پاکستان کا یہ دعویٰ کہ اس نے 6 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے، بالکل غلط ہے، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ بھارت نے اس جنگ میں کتنے طیارے کھوئے۔
انیل چوہان نے مزید کہا تھا کہ جو غلطیاں ہوئیں، وہ اہم ہیں، ہم نے ان غلطیوں کو سمجھا، انہیں درست کیا اور پھر 2 دن بعد دوبارہ اپنے تمام طیارے اڑائے اور طویل فاصلے پر کامیاب حملے کیے۔
یہ تبصرے بھارت کے کسی اعلیٰ حکومتی یا فوجی اہلکار کی جانب سے 7 مئی کو شروع ہونے والے پاک-بھارت تنازع کے دوران بھارتی طیاروں کی صورتحال پر سب سے واضح بیان تھے۔
خیال رہے کہ 9 مئی2025 کو ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جوائنٹ پریس کانفرنس میں بین الاقوامی میڈیا کے سامنے بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پاکستانی فضائیہ نے بھارت کے پانچ طیارے مار گرائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تباہ کیے جانے والے بھارتی طیاروں میں 3 جدید رافیل طیارے، ایک مگ 29 اور ایک ایس یو 30ی شامل تھے، بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی اور جھوٹ کا سہارا لیتے ہوئے طیارے گرنے کی خبر سے انکار کیا تھا، کچھ بھارتی میڈیا چینلز نے طیارے گرنے کی خبروں کی تصدیق کی تھی جو بعد میں مودی سرکار نے ہٹوادی تھیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انیل چوہان تھا کہ
پڑھیں:
ناکام ’’پریشن سندور‘‘کا دعویٰ ایک بار پھر جھوٹا ثابت، امریکی صدر کے ہاتھوں بھارت کو سبکی کا سامنا
ناکام ’’پریشن سندور‘‘کا دعویٰ ایک بار پھر جھوٹا ثابت، امریکی صدر کے ہاتھوں بھارت کو سبکی کا سامنا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز
واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی صدر نے پانچ طیارے گرانے کا بیان ایک بار پھر دہرا دیا جب کہ ناکام ’’آپریشن سندور‘‘کا بھارتی دعویٰ ایک بار پھر جھوٹا ثابت ہوگیا اور امریکی صدر کے ہاتھوں بھارت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نےری پبلکن اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ؛ ” اگروہ جنگ نہ رکواتے تو ایٹمی جنگ چھڑ سکتی تھی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ رکوانے کا کریڈٹ بھی اپنے نام کیا، امریکی صدر نے کہا کہ میں نے دونوں ملکوں سے کہا کہ جنگ نہ روکی تو امریکا آپ سے تجارت نہیں کرے گا، بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ جھڑپوں میں 5 لڑاکا طیارے مار گرائے گئے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرائے جانے کا بیان اس سے قبل بھی سامنے آچکا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسلامتی کونسل مباحثہ: بھارت دہشت گردی کی منظم سرپرستی کر رہا ہے، پاکستان حماد اظہر روپوشی ختم کرکے اپنے والد کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے پہنچ گئ ڈیگاری واقعہ: غیرت کے نام پر قتل کی گئی خاتون کی والدہ کا مبینہ قاتلوں کی رہائی کا مطالبہ کیا9مئی کیس میں بری شاہ محمود پی ٹی آئی کی قیادت سنبھال سکتے ہیں؟ اسلام آباد کی نجی سوسائٹی کے برساتی نالے میں بہہ جانے والے باپ بیٹی کی تلاش جاری اسرائیلی فوج نے غزہ میں امداد لینے والے 1000 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا، اقوامِ متحدہ کا انکشاف وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی مون سون کوآرڈی نیشن کانفرنس کا آغازCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم