پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن: پی ٹی آئی نے دھاندلی کا الزام عائد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کردیا۔
پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ میں الیکشن کے دوران تھپے لگائے جارہے ہیں، پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا، ن لیگ کے لوگ اندر ہیں، پی پی 52 کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی ہورہی ہے، ہمارے پاس دھاندلی کے فوٹیجز موجود ہیں۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ دھاندلی کے لیے کل رات سے ہی آر او آفس کے باہر کنٹینرز کی دیواریں بنا دی گئی تھیں، سیالکوٹ ضمنی انتخابات میں مینڈیٹ پرڈاکہ مارا گیا تو عوام سڑکوں پرنکلیں گے، ضمنی الیکشن کے موقع پر تحریک انصاف کے ورکروں اور کارکنوں پر تشدد کیا گیا، انہیں ڈرایا دھمکایا گیا اس کے باوجود لوگ ہمارے ساتھ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی الیکشن کے موقع پر کوئی چیک اینڈ بیلنس پالیسی نظر نہیں آئی، جو ہیلپ لائنز دی گئی تھیں انہیں صبح سے ہی مصروف رکھا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ مدت مکمل ہونے کے باوجود براجماں چیف الیکشن کمشنر کیا کررہے ہیں؟۔
اس سے قبل، پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ سیالکوٹ میں الیکشن کے دوران کئی چہرے بے نقاب ہو رہے ہیں، اور پیپلز پارٹی پھر سے عروج کی جانب بڑھ رہی ہے۔
سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ ن لیگ کی بدمعاشی کسی صورت قابل قبول نہیں، ن لیگ کو تو شام کو فارم 47 کے ذریعے نتائج ملنے ہوتے ہیں، متراں والی پولنگ اسٹیشن پر سنگین بے ضابطگیاں رپورٹ ہو رہی ہیں اور لیگی کارکن عوام کو ہراساں کر رہے ہیں۔
بعد ازاں، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا کہ سمڑیال ضمنی الیکشن مسلم لیگ (ن)بڑے مارجن سے جیتے گی، پنجاب کے عوام مریم نواز پر مکمل اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ضمنی الیکشن کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما حنا ارشد کو برتری حاصل ہے، جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ فاخر نشاط گھمن دوسرے نمبر پر ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ضمنی الیکشن الیکشن کے پی ٹی ا ئی رہے ہیں کہا کہ
پڑھیں:
وقار یونس نوجوان کھلاڑیوں سے حسد کرتے ہیں، میرا کیریئر بھی تباہ کیا؛ عمر اکمل
عمر اکمل نے اپنے کیریئر کو تباہ کرنے سمیت ہیڈ کوچ وقار یونس پر متعدد سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
یہ الزامات عمر اکمل نے نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں عائد کیے۔ جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
انٹرویو میں عمر اکمل نے الزام عائد کیا کہ وقار یونس نوجوان کھلاڑیوں سے حسد کرتے تھے کیونکہ وہ اپنی محنت سے نئی گاڑیاں خریدنے کے قابل ہوگئے تھے۔
عمر اکمل کے بقول وقار یونس نے مجھ سے بھی کہا تھا کہ تمہارے پاس اتنے پیسے کہاں سے آگئے جو تم نئی گاڑی چلا رہے ہو اور برانڈڈ کپڑے پہنتے ہو۔
بلے باز عمر اکمل نے مزید کہا کہ جب اللہ نے مجھے دیا ہے تو میں اپنے اور اپنے خاندان کے لیے چیزیں کیوں نہ خریدوں؟
عمر اکمل نے کہا کہ وقار یونس کی اس عادت سے میرے ساتھ کھیلنے والے دیگر کھلاڑی، جیسے رانا نویدالحسن بھی پریشان تھے۔
عمر اکمل نے انکشاف کیا کہ 2016 کے ورلڈ کپ کے دوران میں نے پی سی بی کو درخواست دی تھی کہ اگر وقار یونس کو ہٹادیا جائے تو ٹیم کی کارکردگی بہتر ہوجائے گی۔
انھوں نے مزید کہا کہ میں بطور سینئر کھلاڑی وقار یونس کا احترام کرتا ہوں لیکن کوچ کے طور پر ان کی قیادت میں کھلاڑیوں پر کافی دباؤ تھا۔
عمر اکمل کے بقول مجھے ٹیم سے بری کارکردگی کی بنیاد پر نہیں بلکہ ذاتی پسند و ناپسند کی وجہ سے نکالا گیا تھا۔
35 سالہ عمر اکمل نے بتایا کہ میں نے اب بھی غیر ملکی لیگز میں کھیلنے کی پیشکشیں صرف اس لیے مسترد کردیں تاکہ پاکستان کی نمائندگی جاری رکھ سکوں۔
انھوں نے کہا کہ میری اولین ترجیح ہمیشہ پاکستان ہی رہا ہے اور آج بھی میں قومی ٹیم کے لیے کھیلنا چاہتا ہوں۔