قوم فیلڈ مارشل کی مقروض ہے جنہوں نے اسے یکجا کر دیا: فردوس عاشق اعوان
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
فردوس عاشق اعوان—فائل فوٹو
آپریشن بنیان مرصوص کے شہداء و غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔
اس موقع پر سابق وزیرِ اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنیان مرصوص کے غازیوں اور شہداء کے بچوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ مادرِ وطن کے لیے خون کے نذرانے پیش کرنے والوں کو قوم بھولی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کا پروگرام ان ماؤں کے نام ہے جن کے پیاروں نے قوم کی جنگ لڑتے ہوئے جانیں قربان کیں، قوم فیلڈ مارشل کی مقروض ہے جنہوں نے قوم کو یکجا کر دیا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ کھلا پیغام ہے کہ جنگیں ہتھیاروں سے نہیں جذبے سے جیتی جاتی ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں محاذِ جنگ میں کامیابی حاصل ہوئی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ارشد ندیم نے بھی کل کھیل کے میدان میں جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فردوس عاشق اعوان
پڑھیں:
سیلابی ریلا سندھ کی گیس فیلڈ میں داخل، کئی کنویں تباہ کردیے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سیلابی پانی کے باعث قادرپور گیس فیلڈ کے 10 کنویں متاثر ہوئے ہیں جس کی وجہ سے گیس کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔
لاڑکانہ میں زمیندارہ بند میں 100 فٹ چوڑا شگاف پڑنے کے بعد پانی کا ریلا درگاہ ملوک شاہ بخاری میں داخل ہوگیا اور اب تیزی سے زرعی زمینوں اور آبادی کی طرف بڑھ رہا ہے۔
گھوٹکی میں بھی سیلابی پانی سے قادرپور گیس فیلڈ متاثر ہوئی جہاں 10 کنوؤں کی سپلائی بند ہو چکی ہے۔
حکام کے مطابق کشمور میں دریائے سندھ پر گڈو بیراج کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اس وقت اونچے درجے کا سیلاب موجود ہے۔ امکان ہے کہ یہ ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں سکھر بیراج تک پہنچ جائے گا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گڈو بیراج محفوظ ہے، تاہم کچے کے علاقوں میں پانی کی سطح بڑھنے سے نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک تقریباً 30 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔
دوسری طرف ضلع گھوٹکی کے علاقے جان محمد علی میں بھی سیلابی پانی نے متعدد دیہات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جبکہ انخلا کا عمل نہ ہونے کے باعث متاثرین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔