محمد حارث نے بابراعظم کا ٹی 20 ریکارڈ توڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
لاہور:پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث نے ٹی 20 کرکٹ میں بابراعظم کا ریکارڈ توڑ دیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں بنگلادیش کیخلاف کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نہ صرف پاکستان کو فتح دلائی بلکہ شاندار ٹی 20 ریکارڈ بھی اپنا نام کرلیا۔
محمد حارث نے صرف 46 گیندوں پر 107 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں آٹھ چوکے اور سات شاندار چھکے شامل تھے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 232.
حارث نے صرف 45 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی، جس کے ساتھ ہی وہ پاکستان کی جانب سے تیز ترین ٹی ٹوئنٹی سنچری بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے۔ اس فہرست میں اب صرف حسن نواز ان سے آگے ہیں، جنہوں نے مارچ 2025 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 44 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔
حارث نے 47 گیندوں پر 107 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس میں 5 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔ اس اننگز میں ان کا اسٹرائیک ریٹ 227.65 رہا، جو کسی بھی پاکستانی بلے باز کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سنچری کے ساتھ سب سے زیادہ اسٹرائیک ریٹ ہے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ بابراعظم کے پاس تھا، جنہوں نے 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 122 رنز بنائے تھے، جس میں ان کا اسٹرائیک ریٹ 216.07 رہا تھا۔
محمد حارث کی اس اننگز نے نہ صرف پاکستان کو فتح دلائی بلکہ انہیں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے ایک اہم ریکارڈ کا نیا مالک بھی بنا دیا۔
Post Views: 6ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسٹرائیک ریٹ ٹی ٹوئنٹی گیندوں پر بلے باز
پڑھیں:
ملک میں خوردنی تیل اوربناسپتی گھی کی پیداوارمیں اضافہ ریکارڈ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر) ملک میں خوردنی تیل اوربناسپتی گھی کی پیداوارمیں جولائی کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2025میں ملک میں 55240میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارہوئی جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 0.76فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال جولائی میں ملک میں 54826میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارہوئی تھی،جون کے مقابلہ میں جولائی میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر0.43فیصداضافہ ہواہے، جون میں ملک میں 55002میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارہوئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے مہینہ میں ملک میں 125423میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارحاصل ہوئی جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 6.69فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال جولائی میں ملک میں 117556میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارہوئی تھی،جون کے مقابلہ میں جولائی میں بناسپتی گھی کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر1.76فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔جون میں ملک میں 123254میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارحاصل ہوئی تھی۔