پاکستان نےبنگلہ دیش کو7وکٹوں سےشکست دے دی
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک )پاکستان نےبنگلہ دیش کو7وکٹوں سےشکست دے دی۔ پاکستان نے 3 ٹی20میچزکی سیریز میں بنگلہ دیش کووائٹ واش کردیا۔ پاکستان نے197رنزکاہدف18ویں اوورمیں حاصل کیا۔
محمد حارث نے 46گیندوں پر 107رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔ محمد حارث کی اننگز میں7چھکے اور 8چوکے شامل۔ صائم ایوب نے 45اور حسن نواز نے 26رنز بنائے ۔
بنگلہ دیش نے6وکٹوں کےنقصان پر196رنزبنائے۔
پرویزحسین66رنزبناکرنمایاں رہے۔ تنزیدحسن42،توحید25اورلٹن داس نے22رنزبنائے۔ حسن علی اورعباس آفریدی کی2،2وکٹیں۔ فہیم اوراشرف اورشاداب خان نے1،1وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں :سمبڑیال ضمنی الیکشن: پی ٹی آئی نے دھاندلی کا الزام عائد کردیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستان نے
پڑھیں:
ایشیا کپ: پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں، رنز اور چھکے کس کے؟
ایشیا کپ 2025 میں پاکستان ٹیم نے سپر فور مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے۔
گروپ اے میں شامل پاکستان ٹیم نے عمان اور یو اے ای کے خلاف فتح حاصل کی جبکہ بھارت کے خلاف اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان ٹیم نے اگلے مرحلے میں رسائی تو حاصل کرلی تاہم کپتان سمیت، سابق کرکٹرز اور شائقین بھی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔
پاکستان ٹیم کی کارکردگی اب تک ملی جلی اور حیران کن رہی ہے جس کی خاص بات اوپننگ بلے باز کا سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنا اور ٹیم کے اہم ترین بولر کا زیادہ چھکے لگانا ہے۔
اوپننگ بلے باز صائم ایوب تین میچز میں ایک بھی رن نہیں بناسکے ہیں تاہم وہ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ چھ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں اور مجموعی طور پر تیسرے نمبر پر ہیں۔
دوسری جانب ٹیم کے اہم ترین بولر شاہین آفریدی پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ چھکے لگانے والوں میں پہلے نمبر پر ہیں۔
انہوں نے تین میچز میں چھ چھکوں کی مدد سے 64 رنز اسکور کیے ہیں۔ ایونٹ میں اب تک صرف عظمت اللہ عمرزئی نے ان سے زیادہ (آٹھ) چھکے لگائے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے فخر زمان 90 رنز بناکر سب سے کامیاب بلے باز ہیں جبکہ صاحبزادہ فرحان 74 رنز بناچکے ہیں۔