عیدالاضحیٰ کے موقع پر ویسے تو شہروں میں مختلف مویشی منڈیاں لگتی ہیں جہاں جاکر جانور خریدے جاتے ہیں تاہم خوبصورت اور بھاری بھرکم جانور کی قربانی کرنے والوں کے لیے ایک منفرد وی آئی پی منڈی اسلام آباد کے سیکٹر آئی 12 میں لگائی گئی ہے۔

اس منڈی کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں صرف رات کو 9 بجے رونق لگنا شروع ہوتی ہے جو رات 2 بجے تک جاری رہتی ہے۔ اس میں جانور صرف چند گھنٹوں کے لیے ہی لائے جاتے ہیں اور فروخت نہ ہونے کی صورت میں انہیں ان کے مالکان واپس لے جاتے ہیں۔ اگلی شب پھر منڈی سج جاتی ہے جبکہ دن کے اوقات میں بند رہتی ہے۔

وی آئی پی منڈی میں بڑے بڑے کیٹل فارمرز نے اپنی اپنی کنوپیاں لگائی ہوتی ہیں جہاں جانوروں کو تیار کرکے نہایت اچھے انداز میں ڈسپلے کیا جاتا ہے اور یوں لگتا ہے جیسے وہ بیلوں کا کوئی شوروم ہو۔

کیٹل فارم ایسوسی ایشن کے صدر شیخ وہاب نے وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وی آئی پی منڈی کا انعقاد فیملیز اور بچوں میں قربانی کے شوق کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منڈی میں بہت پُرسکون ماحول ہے، فیملیز گاڑی میں یا پیدل منڈی کے اندر آسکتی ہیں اور جانور پسند کرسکتی ہیں، یہ کراچی والا ماحول دینے کی کوشش کی گئی ہے، اس منڈی میں جانوروں کی بہت اچھی فتح جنگی نسل کو لایا جاتا ہے، اور شوقین لوگ اسے مہنگے داموں خرید کر قربان کرتے ہیں۔

کیٹل فارم ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ چوہدری عطاالرحمان جٹ نے کہا کہ باقی منڈیوں میں گندگی ہوتی ہے، مٹی اور گرد ہوتی ہے جبکہ یہاں روزانہ صفائی کی جاتی ہے، اس منڈی میں آکر انسان کو گندگی کا احساس نہیں ہوتا اور اس اچھے ماحول میں خریداری کرنا آسان ہوتا ہے۔

منڈی میں بیل فروخت کرنے والے احمد کیٹل فارم کے مالک شیخ ارحم نے کہا کہ اس منڈی کی خاص بات یہ ہے کہ فیملیز یہاں آکر تسلی سے جانوروں کو دیکھنے اور پسند کرنے کے بعد خریداری کرتی ہیں، ہمیں بھی اس منڈی میں سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جس وجہ سے ہم باآسانی اپنے جانور فروخت کرتے ہیں۔

جانور کی خریداری کے لیے اس وی آئی پی منڈی کا رخ کرنے والے رضا پراچہ نے وی نیوز کو بتایا کہ ایسی منڈیوں کا فائدہ یہ ہے کہ یہاں صاف ستھرا ماحول ہوتا ہے، گاڑی میں بھی آپ منڈی آکر خریداری کرسکتے ہیں اور میرا ذاتی تجربہ ہے کہ آپ کو اس منڈی میں سب سے اچھے بیل مل جاتے ہیں۔

گزشتہ 10 سالوں سے جانور فروخت کرنے والے حاجی بابر نے وی نیوز کو بتایا کہ وی آئی پی منڈیوں کے قیام کے بعد ان کے لیے جانوروں کی فروخت میں بہت آسانیاں پیدا ہو گئی ہیں، اس منڈی میں شوقین لوگ آتے ہیں تو وہ جانور کو اس کے میعار کا ریٹ لگاتے ہیں، وی آئی پی منڈی میں آنے والے جانوروں کے ریٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ چونکہ ان جانوروں کی تیاری پر لاکھوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں، دودھ، گھی، گندم وغیرہ دیا جاتا ہے جبکہ دیگر لوگ اپنے جانوروں کو صرف سبز چارہ دیتے ہیں اس لیے ان جانوروں کے ریٹ انتہائی کی نسبت زیادہ ہوتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آئی پی منڈی اس منڈی میں ئی پی منڈی جاتے ہیں کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

پاک افغان مذاکرات سے قبل اہم سفارتی سرگرمیاں، نائب وزیراعظم ترکی جائیں گے

اسلام آباد:

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کو ہونے والے پاک افغان مذاکرات سے قبل ترکی کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر آئندہ ہفتے کے اوائل میں انقرہ پہنچیں گے۔ ترکی میں قیام کے دوران وہ  غزہ کی صورتحال پر ہونے والے 8 وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

یہ اجلاس اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سائیڈ لائنز پر ہونے والے سفارتی رابطوں کے فالو اپ کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک افغان ڈائیلاگ سے قبل اسلام آباد کی سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے اور خطے میں پاکستان ایک فعال سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی، مختلف شہروں میں قیمت 210روپے تک جا پہنچی
  • انتہا پسند یہودیوں کے ظلم سے جانور بھی غیرمحفوظ
  • کراچی، گلستان جوہر میں 200 سے زائد جھگیاں آگ لگنے کے باعث جل گئیں، مویشی بھی ہلاک
  • ریاض سیزن میں بین الاقوامی ہم آہنگی کا رنگ، سویدی پارک میں مختلف ممالک کے ثقافتی ویک کا آغاز
  • سندھ لائیو اسٹاک کے تحت 65 موبائل ایمبولینسز خریدنے کا فیصلہ
  • لاٹری ٹکٹ گھر بھولنے والے امریکی شہری نے 5 لاکھ ڈالر کیسے جیت لیے؟
  • پاک افغان مذاکرات سے قبل اہم سفارتی سرگرمیاں، نائب وزیراعظم ترکی جائیں گے
  • سی ٹی ڈی کا مختلف شہروں سے 18 دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ
  • معاملات بہتر کیسے ہونگے؟
  • ملک کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث حدِ نگاہ کم: متعدد پروازوں کو منسوخی اور تاخیر کا سامنا