اینٹی نارکوٹکس فورس  کے مختلف آپریشنز میں 198.711 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی،7افراد گرفتار کر لئے گئے ۔ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف موثر کریک ڈائون کرتے ہوئے 8 کامیاب کارروائیوں میں مجموعی طور پر 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ان کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 198.

711 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں جن کی مالیت ایک کروڑ 63 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔اسلام آباد کے علاقے آبپارہ میں ایک کوریئر آفس پر کارروائی کے دوران قطر بھیجے جانے والے ایک پارسل کی تلاشی لی گئی جس میں کتابوں کے اندر جذب کی گئی 2.670 کلوگرام وزنی منشیات برآمد کی گئی۔ راولپنڈی کے چکلالہ گیریژن میں واقع میل آفس سے برطانیہ بھیجے جانے والے ایک اور پارسل سے 34 گرام ویڈ برآمد ہوئی۔پشاور میں رنگ روڈ پر ایک شاپنگ مال کے قریب کھڑی گاڑی سے 6 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، جبکہ اس کارروائی میں 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔دوسری جانب کراچی کے علاقے سرجانی ٹائون میں اے این ایف نے ایک رکشے کی تلاشی کے دوران 132 کلوگرام چرس برآمد کی، جہاں سے 2 افراد کو گرفتار کیا گیا۔فیصل آباد میں بھی 2 مختلف کارروائیاں کی گئیں۔ ایک کارروائی کے دوران ایک موٹرسائیکل سوار سے 6 کلو چرس، 2.4 کلو افیون، 2.546 کلو آئس اور 231 گرام ہیروئن برآمد کی گئی جب کہ کمال پور انٹرچینج کے قریب ایک گاڑی سے 24 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ دونوں مواقع پر ایک ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا۔مزید برآں قبائلی علاقے طورخم میں زیرو لائن بارڈر کے قریب ایک ہوٹل کے پاس سے 1.5 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔ بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے بونستان میں اسمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی 24 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔اے این ایف ترجمان نے کہا  کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ منشیات نیٹ ورکس کو بے نقاب کرنے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کلوگرام چرس برآمد منشیات برآمد برآمد کی گئی کے دوران

پڑھیں:

کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے

کراچی سے دوسرے شہروں میں جانے کے لیے شہر میں جگہ جگہ قائم بس اڈے دو سال پہلے ختم کرکے شہر سے باہر منتقل کر دیے گئے تھے، شٹل سروس کیلئے مخصوص گاڑیاں اپنے اصل کام کے بجائے کمرشل بنیادوں پر مسافروں کو براہ راست کراچی سے حیدرآباد لے جارہی ہیں۔

حکومت نے مسافروں کی سہولت کے لیے مفت شٹل سروس شروع کی تھی تاکہ مختلف مقامات سے مسافروں کو کراچی بس ٹرمینل پہنچایا جا سکے، مگر یہ شٹل سروس اب ٹرمینل تک محدود نہیں رہی بلکہ روٹ پرمٹ کے بغیر کمرشل بنیادوں پر کراچی سے حیدرآباد تک بھی چلائی جا رہی ہے۔ 

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے اگست 2024 میں آپریشن کرتے ہوئے شہر کے مختلف انٹر سٹی بس اڈے ختم کیے اور بڑی کوچز کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی۔ 

مسافروں کی سہولت کے لیے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے مفت شٹل سروس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا تھا کہ تقریباً 50 شٹل گاڑیاں چلائی جا رہی ہیں تاکہ مسافروں کو مختلف مقامات سے کراچی بس ٹرمینل پہنچایا جا سکے۔ لیکن شٹل سروس کیلئے مخصوص گاڑیاں اپنے اصل کام کے بجائے کمرشل بنیادوں پر مسافروں کو براہ راست کراچی سے حیدرآباد لے جارہی ہیں۔

ادھر ٹرانسپورٹرز اپنی سواریاں مختلف ذرائع سے کراچی بس ٹرمینل تک پہنچا رہے ہیں، جس کے اضافی اخراجات بھی انہیں خود برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کا بتانا ہے کہ اس روٹ کے لیے شٹل سروس کے پاس کوئی روٹ پرمٹ موجود نہیں۔

جیو نیوز نے اس حوالے سے کراچی بس ٹرمینل انتظامیہ سے مؤقف لینے کی کوشش کی، مگر ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار