وفاقی حکومت کا عیدالاضحیٰ پر تعطیلات کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر ملک بھر میں عام تعطیلات کا اعلان کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
عید الاضحی کی چھٹیوں کا بلآخر نوٹیفکیشن جاری ۔۔۔ 6 سے 9 جون تک عید کی تعطیلات ہونگی ۔ pic.twitter.com/W24ensAg5t
— Hussain Ahmed Ch (@HussainAhmedCh8) June 2, 2025
محکمہ سروسز سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں 6 سے 9 جون تک تعطیلات ہوں گی۔
اس سے قبل وزیراعظم پاکستان نے عیدالاضحیٰ پر 4 چھٹیوں کی منظوری دی تھی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو منائی جائےگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews تعطیلات عیدالاضحیٰ نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تعطیلات عیدالاضحی نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت وی نیوز نوٹیفکیشن جاری
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور 30 فیصد الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری
وقاص عظیم:وزارت خزانہ نے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا, گریڈ ایک سے 22 تک کے سرکاری ملازمین اور افسران کے لیے 30 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاونس کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے اور 30 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے کیا گیا ہے۔
شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے مسلح افواج کے ملازمین، سول آرمڈ فورسز اور تمام وفاقی سول ملازمین کی موجودہ بنیادی تنخواہ پر 10فیصد ایڈہاک الاؤنس جاری کر دیا ہے، یہ الاؤنس کنٹریکٹ ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں بھی شامل ہوگا۔ْ
علاوہ ازیں وزارت خزانہ نے گریڈ ایک سے گریڈ 22 تک کے ملازمین کو 30 جون 2022 کی بنیادی تنخواہ پر 30 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس دینے کی بھی منظوری دے دی اس کا اطلاق بھی یکم جولائی سے ہوگیا ہے۔
سکھر ؛ موبائل سروس بند