میاں فاروق نذیر کی عید الاضحیٰ پر اسیران کی لواحقین سے خصوصی ملاقات کرانے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
آئی جی جیل خانہ جات کی طرف ساے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی جیلوں میں مقید قیدیوں، حوالاتیوں، خواتین اور نوعمر اسیران سے ان کے لواحقین کی عیدالاضحیٰ کے پہلے اور دوسرے روز صبح 09 بجے سے شام 05 بجے تک خصوصی ملاقات کروائی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ عیدالاضحی کے موقع پر پنجاب کی جیلوں میں مقید اسیران کی انکے لواحقین سے خصوصی ملاقات کرانے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سپیشل ملاقاتوں کے انتظامات کے حوالے سے تمام سپرنٹنڈنٹ جیل کو مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی جیلوں میں مقید قیدیوں، حوالاتیوں، خواتین اور نوعمر اسیران سے ان کے لواحقین کی عیدالاضحیٰ کے پہلے اور دوسرے روز صبح 09 بجے سے شام 05 بجے تک خصوصی ملاقات کروائی جائے۔
عیدالاضحی کے موقع پر خصوصی ملاقات کیلئے اسیران کے عزیز و اقارب کو کسی بھی پریشانی سے بچانے کیلئے سپشل ڈیوٹیاں لگائی جائیں اور لواحقین کی جانب سے اسیران کیلئے فراہم کردہ کھانا تلاشی کے بعد وصول کیا جائے۔ خصوصی ملاقات صرف والدین، بہن، بھائی، بیٹا، بیٹی اور بیوی سے کرائی جائے، دیگر رشتہ داروں اور دوست احباب کے ساتھ ملاقات نہ کرائی جائے، خصوصی ملاقات صرف انٹرویو شیڈ میں کرائی جائے، ڈیوڑھی میں ملاقات کی اجازت نہ دی جائے۔
مراسلے کے مطابق کسی بھی قسم کی بدعنوانی کے امکانات کے خاتمے کیلئے سپرنٹنڈنٹ جیل، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل اور دیگر ڈیوٹی افسران انتظار گاہ اور ملاقات شیڈ کے دورے کریں اور شکایات کا موقع پر ازالہ کریں۔ سپرنٹنڈنٹ جیل مخیر حضرات سے گوشت کی سپلائی لے کر اسیران کیلئے ڈنر کا بندوبست کریں، خصوصی ملاقات کی سینٹرل مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے نگرانی کی جائے گی اور کسی بھی قسم کی بے قاعدگی کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سپرنٹنڈنٹ جیل خصوصی ملاقات اسیران کی
پڑھیں:
سینئر سیاست دان میاں اظہر کا انتقال، نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی
ویب ڈیسک:سینئر سیاست دان میاں اظہر انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج ڈیڑھ بجے قذافی سٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔
میاں اظہر سابق گورنر پنجاب اور لاہور کے حلقہ 129 سےرکن قومی اسمبلی تھے، وہ مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
کارکن کی حیثیت سے اپنا سیاسی کیرئیر شروع کرنے والے زیرک سیاستدان میاں محمد اظہر1987ء سے 1991ء تک لاہور کے میئر رہے جبکہ1990 ءسے 1992 ءتک گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز رہے۔
مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
اُن کی عملی سیاسی زندگی کی ابتدائی وابستگی مسلم لیگ ن کے ساتھ تھی اور بعد میں نوازشریف کی جلا وطنی کے دوران پاکستان مسلم لیگ ق میں شامل ہو گئے تھے اور اب چند سال پہلے وہ اپنے بیٹے حماد اظہر کے ساتھ پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے تھے۔