Express News:
2025-11-02@23:31:57 GMT

سفارتی محاذ پر نئی صف بندی

اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT

ایک بات طے ہے کہ مستقبل کی پاک بھارت اصل جنگ کا منظر نامہ سفارتی محاذ پر ہوگا۔حالیہ کشیدگی کے جو نتائج ملے ہیں اس نے بھارت کئی محاذوں پر پسپائی پر مجبور کردیا ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ نریندر مودی حکومت کا طرز عمل پاکستان مخالفت میں زیادہ شدت پسندی کا نظر آتا ہے۔

بھارت کی کوشش ہوگی کہ وہ پاکستان کو دہشت گردی کے مسائل میں الجھائے رکھے تو دوسری طرف بھارت عالمی دنیا میں سفارت کاری کے محاذ پر پاکستان کی مخالفت میں ایک جارحانہ حکمت عملی کو آگے بڑھائے ۔اس کی حکمت عملی میں ایک طرف پاکستان کو عالمی دنیا میں بطور ریاست دہشت گردی کی سرپرستی کے ساتھ جوڑا جائے تو دوسری طرف پاکستان میں پہلے سے جاری اپنی پراکسی جنگ میں شدت پیدا کی جائے،یوں وہ پاکستان کو ایک بار پھر گرے لسٹ میں شامل کروانا چاہتا ہے۔

بھارت کو حالیہ مہم جوئی میں سب سے بڑا نقصان یہ ہوا ہے کہ اس کا اپنی طاقت کے بارے میں جو احساس تھا وہ کمزور ثابت ہوا ہے۔ دنیا نے بھارت کے اس الزام کو بھی قبول نہیں کیا کہ پہلگام کے واقعہ میں پاکستان ملوث ہے۔ اسی طرح امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی جو پیش کش کی ہے وہ یقینی طور پر اسے قبول نہیں ہوگی۔

امریکی ثالثی کی پیش کش نے پاکستان کے لیے مسئلہ کشمیر پر سفارت کاری کا ایک نیا دروازہ کھولا ہے جس پر بھارت کی سطح پر شدید ردعمل پایا جاتا ہے۔ پاکستان کے لیے عالمی سفارت کاری میں ایک نرم گوشہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔یہ ہی وجہ ہے بھارت کی داخلی سیاست میں نریندر مودی کو کافی دباؤ کا سامنا ہے۔

مستقبل میں دونوں ممالک میں ایک دوسرے کی مخالفت میں بہت کچھ دیکھنے کو ملے گا۔بھارت کی کوشش ہوگی کہ وہ دنیا کی توپوں کا رخ پاکستان مخالفت کی بنیاد پر سامنے لایا جائے۔ پاکستان کو بھارت کے ایجنڈے سے خبردار بھی رہنا ہے اور خود کو بھی اس ہنگامی سفارتی جنگ میں کلیدی کردار ادا کرنا ہے۔

ایک جنگ ابلاغ کے میدان میں میڈیا سمیت ڈیجیٹل میڈیا پر بیانیہ کی تشکیل اور پھیلاؤ کی صورت میں دیکھنے کو ملے گی۔اگرچہ اس بات کے امکانات محدود ہیں کہ دونوں ممالک میں کوئی بڑی جنگ ہوگی۔لیکن جنگ کے نام پر ایک سیاسی بحث و مباحثہ اور شدت پسندی دیکھنے کو ملے گی۔

اگر کوئی سمجھ رہا ہے کہ بھارت حالیہ پسپائی کے بعد خاموش ہوکر بیٹھ جائے گا تو ایسا ممکن نہیں بلکہ اس کی مہم جوئی کی مختلف شکلیں ہم واضح طورپر دیکھ سکیں گے۔اس لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ تو ٹلی ہے مگر خطرہ ختم نہیں ہوا اور بھارت مسلسل ہم پر اس جنگ کے خطرات کو نمایاںکرتا رہے گا۔

پاکستان نے حالیہ بھارت کی مہم جوئی میں جو شاندار کامیابی حاصل کی ہے اس پر کسی جذباتیت اور خوش فہمی کا شکار نہیںہونا چاہیے اور نہ ہی یہ سمجھنا چاہیے کہ بھارت کی جارحیت ختم ہوگئی یا اسے ناکامی ہوگئی ہے۔اس لیے ہمیں دیگر شعبوںکے ساتھ ساتھ سفارت کاری کے محاذ پر کچھ نئی حکمت عملی اور نئے کارڈ سجانے ہونگے۔

اس سفارتی حکمت عملی میں ہمیں جوش بھی دکھانا ہے اور ہوش،تدبر اور فہم وفراست سے بھارت کے ساتھ سفارتی جنگ بھی لڑنی ہے اور اپنے قومی بیانیہ کو علاقائی اور عالمی سیاست میں مثبت انداز میں بھی پیش کرنا ہے۔ یہ بات پیش نظر رہے کہ عالمی دنیا میں اب بھی ہمارے بارے میں بہت سے سوالات اور تحفظات موجود ہیں بالخصوص دہشت گردی کے تناظر میں پاکستان کے بارے میں ایک متبادل بیانیہ موجود ہے ، ہمیں اس کا علاج بھی تلاش کرنا ہے۔

سفارت کاری کی اس جنگ میں پاکستان کو ایک مضبوط سیاسی نظام اور سیاسی استحکام درکار ہے۔ یہ جو کچھ ہمیں حالیہ دنوں میں بھارت کے مقابلے میں اتفاق رائے قوم میں دیکھنے کو ملا ہے اس کو کیسے برقرار اور بہتر بنایا جائے یہ ہی ایک بڑا چیلنج ہے۔

ڈیجیٹل میڈیا جس نے حالیہ دنوں میں ایک بڑا طاقت ور کردار پاکستان کی حمایت میں پیش کیا ہے اسے ہی ایک نئی طاقت کے طور پر تسلیم بھی کرنا ہوگا اور اس کی مدد سے آگے بڑھنا ہوگا۔ڈیجیٹل میڈیا ہی بیانیہ بنانے میں بھارت کے ساتھ مقابلے میں ہماری مدد کرسکتا ہے۔

اسی طرح ہمیں خود آگے بڑھ کر بھارت کے مقابلے میں بھارت کے منفی اور جنگی جنون پر مبنی عزائم اور بھارت کی پاکستان میں دہشت گردی کے ثبوت یا شواہد عالمی سفارت کاری کے محاذ پر کمال ہوشیاری کے ساتھ پیش کرنے ہونگے۔عالمی دنیا میں سفارت کاری کے تناظر میں ہمیں اپنا قومی ہوم ورک مکمل کرنا ہوگا اور دنیا بھر میں اپنے سفارت کاروں اور سفارت خانوں کو متحرک و فعال کرنا ہوگا اور یہ کام جنگی بنیادوں پر ہونا چاہیے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عالمی دنیا میں سفارت کاری کے پاکستان کو حکمت عملی اور بھارت دیکھنے کو بھارت کے بھارت کی میں ایک کے ساتھ

پڑھیں:

پاک افغان مذاکرات سے قبل اہم سفارتی سرگرمیاں، نائب وزیراعظم ترکی جائیں گے

اسلام آباد:

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کو ہونے والے پاک افغان مذاکرات سے قبل ترکی کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر آئندہ ہفتے کے اوائل میں انقرہ پہنچیں گے۔ ترکی میں قیام کے دوران وہ  غزہ کی صورتحال پر ہونے والے 8 وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

یہ اجلاس اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سائیڈ لائنز پر ہونے والے سفارتی رابطوں کے فالو اپ کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک افغان ڈائیلاگ سے قبل اسلام آباد کی سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے اور خطے میں پاکستان ایک فعال سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا بھارت معاہدہ پاکستان کی سفارتی ناکامی ہے،صاحبزادہ ابوالخیر زبیر
  • ویمنز ورلڈ کپ؛ بھارتی ٹیم جنوبی افریقہ کو باآسانی شکست دے کر عالمی چمپیئن بن گئی
  • بھارت ہمیں مشرقی، مغربی محاذوں پر مصروف رکھنا چاہتا ہے، مشرقی محاذ پرجوتے پڑے مودی تو چپ ہی کرگیا: وزیردفاع
  • امریکہ نے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے‘اعجازقادری
  • پاک افغان مذاکرات کی اگلی نشست سے قبل اسحاق ڈار کا ترکیہ دورہ متوقع
  • امریکہ امن کا نہیں، جنگ کا ایجنڈا آگے بڑھا رہا ہے، ثروت اعجاز قادری
  • مشرقی محاذ پر بھارت کو جوتے پڑے تو مودی کو چپ لگ گئی: خواجہ آصف
  • پاک افغان مذاکرات سے قبل اہم سفارتی سرگرمیاں، نائب وزیراعظم ترکی جائیں گے
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • امریکا اور بھارت کے درمیان 10 سالہ دفاعی معاہدہ، خطے میں نئی صف بندی کا آغاز