سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات حل کرانے کیلئے متحرک کردار ادا کرے، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات حل کرانے کیلئے متحرک کردار ادا کرے، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز
نیو یارک(آئی پی ایس) چیئرمین پی پی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات حل کرانے کیلیے متحرک کردار ادا کرے۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی پارلیمانی وفد نے بھارتی اشتعال انگیزیوں کے خلاف سفارتی مہم کے تحت سلامتی کونسل کی صدر سے ملاقات کی اور خطے میں قیام امن کے لیے پاکستانی مؤقف سے آگاہ کیا۔
پاکستان کے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے پارلیمانی وفد نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جون 2025 کی صدر اور جمہوریہ گیانا کی مستقل نمائندہ، سفیر کیرولین روڈریگز برکیٹ سے ملاقات کی۔
یہ ملاقات جنوبی ایشیا میں بھارت کی حالیہ اشتعال انگیزیوں اور کھلی جارحیت کے تناظر میں اقوام متحدہ کے اہم اسٹیک ہولڈرز کو صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے پاکستان کی جاری سفارتی مہم کا حصہ تھی۔
بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے بغیر کسی معتبر تحقیق یا ثبوت کے پاکستان پر الزامات لگانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے بھارت کے یکطرفہ فوجی اقدامات، عام شہریوں اور سول انفرا اسٹرکچر پر دانستہ حملوں، سندھ طاس معاہدے کی غیر اعلانیہ معطلی کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا یہ اقدام قدرتی وسائل کو ہتھیار بنا کر بین الاقوامی معاہدوں کو پامال کرتا ہے، جس کے خطے کے امن و سلامتی پر خطرناک اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان دہشتگردی کی ہر شکل اور صورت کی مذمت کرتا ہے اور خود اس کا سب سے بڑا شکار ہے۔ کسی ایک دہشتگرد واقعے کو یکطرفہ، غیرقانونی اقدامات کا جواز نہیں بنایا جا سکتا، جو پورے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر سیز فائر کے قیام، سندھ طاس معاہدے کے مکمل نفاذ کی بحالی اور بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات کے آغاز کا مطالبہ کیا ، جن کی بنیاد مسئلہ جموں و کشمیر کے منصفانہ حل پر ہو، جو جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی کنجی ہے۔
پاکستانی وفد نے زور دیا کہ یکطرفہ اقدامات اور کشیدگی کو ہوا دینے کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر سلامتی کونسل کو چاہیے کہ وہ امن و تصفیہِ تنازعات کو یقینی بنانے میں اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ کشیدگی کم کرانے، بین الاقوامی قوانین و معاہدوں کے احترام کو یقینی بنانے اور مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کے لیے متحرک کردار ادا کرے۔
سلامتی کونسل کی صدر، سفیر کیرولین روڈریگز برکیٹ نے امن و سلامتی کے قیام کے لیے سلامتی کونسل کے مینڈیٹ کے تحت کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکراچی: ملیر جیل سے 216 قیدی فرار، شدید فائرنگ، ایک ہلاک، 3 ایف سی اہلکار زخمی کراچی: ملیر جیل سے 216 قیدی فرار، شدید فائرنگ، ایک ہلاک، 3 ایف سی اہلکار زخمی وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک ٹیرف کے خلاف نیپرا میں اپیل دائر کردی اسلام آباد ، تھانہ سنبل کی حدود میں معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل بھارت کے جارحانہ اقدامات اور یکطرفہ فیصلے خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں، چین اور پاکستان میں اتفاق تسلیم کرتا ہوں لوگوں نے ہمیں ن لیگ کا ساتھ دینے کی وجہ سے ووٹ نہیں دیا، ندیم افضل چن پانی کے مسئلے پر بھارت سے بیٹھ کر بات کریں گے، وزیراعظم کی سینئر صحافیوں سے غیررسمی گفتگوCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات بلاول بھٹو زرداری سلامتی کونسل کی انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
سلامتی کونسل میں مباحثہ ، پاکستان کی تنازعات کے پرامن حل سے متعلق قرارداد منظور
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)کثیرالجہتی تنازعات کے حل سے متعلق نیو یارک میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں مباحثہ ہوا ہے جس کی صدارت نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کی۔اس موقع پر نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے تنازعات کے پرامن حل کے طریقہ کار کو مؤثر بنانے سے متعلق قرارداد پیش کی جو منظور کر لی گئی۔
’’ جنگ ‘‘ کے مطابق اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اس موقع پر کہا کہ قرار داد کے حوالے سے پاکستان کا کردار قابلِ ستائش ہے، عالمی تنازعات کا پرامن حل چاہتے ہیں۔غزہ اور یوکرین کا معاملہ جلد حل ہونا چاہیے، غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں افسوس ناک ہیں۔
مراد سعید کو 60 دن میں حلف نہ لینے پر نشست سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے، مرتضیٰ سولنگی
انتونیو گوتریس نے تنازعات کے حل کے لیے مکالمے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کے متاثرین بھوک اور افلاس کا شکار ہیں، سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر زیادہ تر تنازعات پیچیدہ نوعیت کے ہیں۔
مزید :