Jang News:
2025-06-05@04:14:30 GMT

گوجرانوالہ: فائرنگ کے تبادلے میں 4 منشیات اسمگلر ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT

گوجرانوالہ: فائرنگ کے تبادلے میں 4 منشیات اسمگلر ہلاک

—فائل فوٹو

گوجرانوالہ کے علاقے کوٹلی گل محمد میں اینٹی نارکوٹکس فورس اور منشیات اسمگلرز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 4 منشیات اسمگلر مارے گئے۔

اس حوالے سے پولیس نے کہا ہے کہ  فائرنگ کے تبادلے میں ایک راہ گیر جاں بحق اور خاتون بھی زخمی ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مارے گئے منشیات اسمگلروں کا تعلق ضلع خیبر سے ہے، اینٹی نارکوٹکس فورس لاہور کی ٹیم شیخوپورہ سے ملزمان کا تعاقب کر رہی تھی۔

پولیس کے مطابق کار سوار ملزمان شیخوپورہ سے گوجرانوالہ کی حدود میں داخل ہوئے تھے، ہلاک ملزمان سے بڑی مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کینیڈا، ٹورنٹو کے قریب لارنس ہائٹس میں فائرنگ، 1 شخص ہلاک 6 زخمی

کینیڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشتبہ شخص کے بارے میں پولیس نے معلومات ظاہر نہیں کیں۔ اسلام ٹائمز۔ ٹورنٹو کے نواحی علاقے لارنس ہائٹس میں فائرنگ سے 1 شخص ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔کینیڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشتبہ شخص کے بارے میں پولیس نے معلومات ظاہر نہیں کیں۔ میئر ٹورنٹو اولیویا چاؤ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ فائرنگ کا واقعہ پریشان کن ہے۔ اُنہوں نے مزید لکھا کہ میرا دفتر ٹورنٹو پولیس اور مقامی کونسلر ڈپٹی میئر مائیک کول کے ساتھ رابطے میں ہے جو اس وقت جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور تحقیقات کر رہے ہیں۔ میئر ٹورنٹو اولیویا چاؤ نے یہ بھی لکھا کہ میں ٹورنٹو پولیس اور پیرامیڈک سروسز کا بر وقت ایک بہت ہی مصروف اور چیلنجنگ جگہ پر پہنچ کر اپنا کام کرنے کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔ اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ ٹورنٹو پولیس جلد ہی اس واقعے کی پیشرفت فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں دو مختلف مبینہ پولیس مقابلے، 3 زخمیوں سمیت 4 ملزمان گرفتار
  • کینیڈا، ٹورنٹو کے قریب لارنس ہائٹس میں فائرنگ، 1 شخص ہلاک 6 زخمی
  • کینیڈا: ٹورنٹو کے قریب لارنس ہائٹس میں فائرنگ، 1 شخص ہلاک 6 زخمی
  • اینٹی کرپشن فورس کے قیام کیلئے نیا قانون لا رہے ہیں: مصدق عباسی
  • کراچی‘ ملیر جیل سے 216 قیدی دیواریں توڑ کر فرار فرار، شدید فائرنگ، ایک ہلاک‘ 3 ایف سی اہلکار زخمی
  • کراچی: ملیر جیل سے 216 قیدی فرار، شدید فائرنگ، ایک ہلاک، 3 ایف سی اہلکار زخمی
  • بنوں میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
  • لاہور؛ خطرناک ڈکیت گینگ کا سرغنہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • بنوں میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہل کار جاں بحق