لاہور میں قاتل ڈمپر بے قابو، انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی ناقابلِ قبول ہے، محمد سرور چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز)مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر محمد سرور چوہدری نے کہا کہ لاہور میں قاتل ڈمپرز ایک بار پھر انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔گجومتہ کے قریب نادر چونگ کے علاقے میں تیز رفتار ڈمپر کا نوجوان کو کچلنے کے واقعہ کی ذمہ دار انتظامیہ بھی ہے جنہوں نے قانون کو پاوں تلے روندنے کی اجازت دی۔

پاکستان مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر محمد سرور چوہدری نے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ چند ہفتوں میں ڈمپر کے ہاتھوں ہونے والا چوتھا واقعہ ہے، مگر حکومت اور انتظامیہ تاحال مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں اور آج تک کسی قاتل ڈمپر ڈرائیور یا ان کے پشت پناہوں کے خلاف موثر کارروائی کی گئی۔ لاہور میں ڈمپر اور ٹرک چلانے کے اوقات رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک مقرر ہیں، مگر حکومت اس پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہو چکی ہے۔ ڈرائیورز کے ڈوپ ٹیسٹ اور تربیت کا فقدان بھی ان حادثات کی بڑی وجہ ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ڈمپر مافیا کے خلاف کریک ڈان کیا جائے، حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کیا جائے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ڈرائیورز کی مکمل جانچ اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔محمد سرور چوہدری نے کہا کہ اگر قاتل ڈمپرز کے خلاف فوری اور مثر کارروائی نہ کی گئی تو پاکستان مرکزی مسلم لیگ عوامی مفاد میں احتجاج کی کال دینے پر مجبور ہو گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی بجٹ 2025-26کی تیاریاں مکمل، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے بجٹ اجلاس طلب وفاقی بجٹ 2025-26کی تیاریاں مکمل، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے بجٹ اجلاس طلب مودی خطے کیلئے بڑا خطرہ، سیاسی مفاد کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے، خواجہ آصف تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس ریلیف میں اہم پیشرفت، آئی ایم ایف شرح کم کرنے پر آمادہ ملزم ثنایوسف سے دوستی کرنا چاہتا تھا، مسلسل پیشکش مسترد ہونے پر انتہائی قدم اٹھایا،آئی جی اسلام آباد کا دعوی پیٹرولیم مصنوعات پر کاربن لیوی عائد کیے جانے کا امکان، مہنگائی کا طوفان آنے کا خدشہ جرنلسٹ ہاوسنگ سوسائٹی فیز2 کیلئے 40 کروڑ گرانٹ کی منظوری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: محمد سرور چوہدری لاہور میں قاتل ڈمپر کے لیے

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم