Al Qamar Online:
2025-06-05@13:52:23 GMT

کوئٹہ؛ دستی بم حملے میں ایس ایچ او سمیت 5 افراد زخمی

اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT



کوئٹہ:

بلوچستان میں دستی بم  حملے کے واقعے میں  ایس ایچ او سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے بکرا پیڑی منڈی میں دستی بم حملے کے نتیجے میں  ایس ایچ او سمیت 5 افراد زخمی  ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس  کی نفری جائے وقوع پر پہنچی  اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس نے جائے وقوع سے شواہد جمع کرکے علاقے کی ناکا بندی کرلی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

 

گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کی تحقیقات

دریں اثنا کوئٹہ میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں قلات کے رہائشی حسین علی محمد حسنی کو نشانہ بنایا گیا ۔ دھماکا مقناطیسی بم کے ذریعے کیا گیا  تھا، جسے گاڑی کی ڈرائیور سائیڈ پر چھپکایا گیا تھا۔

دھماکے میں حسین علی محمد حسنی جاں بحق ہوگیا  اور اس کے ساتھ گاڑی میں سوار نبیل نامی شخص شدید زخمی ہوا۔  علاوہ ازیں دھماکے میں 3 راہگیر بھی زخمی ہوئے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان

پڑھیں:

باجوڑ اور بنوں کے پولیس اسٹیشنز پر دہشت گردوں کے حملے ناکام، پولیس کا بہادری سے مقابلہ، 4 اہلکار زخمی

خیبر پختونخوا کے اضلاع باجوڑ اور بنوں میں گزشتہ رات دہشت گردوں اور شدت پسندوں کی جانب سے دو مختلف تھانوں پر حملے کیے گئے، جنہیں پولیس نے بروقت اور بہادری سے ناکام بنا دیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کے مطابق ضلع باجوڑ میں تھانہ لوئی ماموند اور بنوں میں تھانہ میریان کو فتنۂ الخوارج نے نشانہ بنایا۔ دونوں مقامات پر پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد پسپا ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ لوئی ماموند پر رات گئے ہونے والے حملے میں ایس ایچ او فضلی رحمان سمیت چار اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں شاکر، طورسم اور محمد حسن شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر ہیڈکوارٹر خار اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ضلع بنوں کے تھانہ میریان پر بھی رات گئے شدت پسندوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے بروقت جوابی کارروائی سے حملہ ناکام بنادیا۔ پولیس اور شدت پسندوں کے درمیان تقریباً 50 منٹ تک شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، جبکہ اطلاع ملتے ہی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ آئی جی خیبر پختونخوا نے ان حملوں کو ناکام بنانے والے اہلکاروں کی بہادری کو سراہتے ہوئے جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس دہشت گردوں کا پیچھا جاری رکھے ہوئے ہے اور جلد ان کے سہولت کاروں تک بھی پہنچا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، مسلح افراد کی فائرنگ، ایم کیو ایم کے دو کارکنوں سمیت 4 افراد زخمی، انیس قائم خانی کی شدید مذمت
  • آئی پی ایل؛ رائل چیلنجرز کی فتح کے جشن میں بھگدڑ؛ 7 افراد ہلاک اور 25 زخمی
  • آئی پی ایل کی جیت کا جشن، بھگدڑ مچنے سے 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی
  • غزہ میں امدادی مرکز کے قریب اسرائیلی حملے، عورتوں اور بچوں سمیت 58 فلسطینی شہید
  • کراچی: اے سی مرمت کرنے کی دکان میں کمپریسر پھٹنے سے تین افراد زخمی
  • غزہ : سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک، 2 زخمی
  • غزہ میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک، 2 زخمی
  • کوئٹہ میں بم دھماکہ  ایک شخص جاں بحق، 4 افراد شدید زخمی 
  • باجوڑ اور بنوں کے پولیس اسٹیشنز پر دہشت گردوں کے حملے ناکام، پولیس کا بہادری سے مقابلہ، 4 اہلکار زخمی
  • پولیس پر حملے کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، شاہد رند