پی پی52 سیالکوٹ ضمنی انتخاب پر فافن کی مبصر رپورٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
پی پی52 سیالکوٹ ضمنی انتخاب پر فافن کی مبصر رپورٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)پی پی52 سیالکوٹ ضمنی انتخاب پر فافن نے مبصر رپورٹ جاری کر دی۔
پی پی52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں چند معمولی بے ضابطگیاں رپورٹ ہوئیں، ایک پولنگ اسٹیشن پر پولیس کی جانب سے گنتی کے عمل میں خلل ڈالنے کی رپورٹس موصول ہوئیں، مجموعی ووٹر ٹرن آٹ میں معمولی کمی آئی، غیر درست ووٹوں کی تعداد میں بھی کمی دیکھی گئی ووٹر ٹرن آوٹ 50 فیصد تھا جو ضمنی انتخاب میں کم ہو کر 45 فیصد رہ گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جیت کا فرق 8535 ووٹوں سے بڑھ کر 39684 ووٹوں تک جا پہنچا، فارم47 رات 1:15 پر مکمل کیا گیا، جو قانونی حد 2:00 بجے سے قبل تھا، پولنگ سٹیشن نمبر 169 میں گنتی کے دوران پولیس نے مداخلت کی پولیس اہلکاروں نے پارٹی ایجنٹس اور مبصرین کو ہال سے باہر نکال دیا۔
انتخابی مواد اور عملے کو ساتھ لے گئے، فافن کو اس پولنگ اسٹیشن کے ضمنی انتخاب کے نتائج کی کاپی حاصل نہیں ہو سکی خواتین کا ٹرن آٹ 47 فیصد سے کم ہو کر 39 فیصد اور مردوں کا ٹرن آٹ 53 فیصد سے گھٹ کر 50 فیصد رہا فارم47 کے مطابق مسلم لیگ ن کا ووٹ شیئر 41 فیصد سے بڑھ کر 59 فیصد ہو گیا، پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار کا ووٹ شیئر 35 فیصد سے کم ہو کر 29 فیصد رہ گیا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 49 فیصد بوتھس پر ووٹر کا نام بلند آواز سے پکارنے کی قانونی ذمہ داری پوری نہیں کی گئی، پولنگ سٹیشنز پر گنتی کا عمل عمومی طور پر منظم تھا، 3 فیصد اسٹیشنز پر فارم 46 فراہم نہیں کیا گیا، گنتی کے وقت فافن نے 31 پولنگ ایجنٹس سے انٹرویو کیے گئے، تمام نے اطمینان کا اظہار کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی پی این ای نے پریس فریڈم رپورٹ 25-2024جاری کر دی سی پی این ای نے پریس فریڈم رپورٹ 25-2024جاری کر دی عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر نادرا اسمارٹ کارڈ اسکینڈل، سابق چیئرمین طارق ملک سمیت 12افسران کیخلاف مقدمہ درج بھارت کو بے نقاب کرنے کا مشن، معاون خصوصی کی روسی وزیرخارجہ سے ملاقات، پیوٹن کو وزیراعظم کا خط قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 5جون کو طلب ، بجٹ اہداف کی منظوری دی جائیگی سی بی اے یونین کے ساتھ مذاکرات کر کے فی الفورتمام مطالبات حل کیے جائیں،چوہدری محمد یسینCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پی پی52 سیالکوٹ
پڑھیں:
ایک سال کے دوران حکومتی قرضوں میں 10 ہزار ارب کا اضافہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(نمائندہ جسارت)ایک سال کے دوران حکومتی قرضوں میں 10 ہزار ارب کا اضافہ ہوا ہے جس کے سبب مجموعی قرض 84 ہزار ارب سے زاید ہوگیا۔حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کے فریم ورک کے تحت پاکستان کے ذمے قرضوں سے متعلق وزارت خزانہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 3 سال میں پاکستان کے ذمے قرضوں کا تناسب 70.8 فیصد سے کم ہو کر
60.8 فیصد پر آنے کا تخمینہ ہے، مالی سال 2026ء سے 2028ء کی درمیانی مدت میں قرض پائیدار رہنے کی توقع ہے۔وزارت خزانہ حکام کے مطابق رپورٹ میں معاشی سست روی کو قرضوں کی پائیداری کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے، ایکسچینج ریٹ اور سود کی شرح میں تبدیلی قرض کا بوجھ بڑھا سکتی ہے، بیرونی جھٹکے اور موسمیاتی تبدیلی قرض کے خطرات میں اضافہ کر سکتے ہیں، فلوٹنگ ریٹ قرض کی بڑی مقدار سے شرح سود کا خطرہ بلند رہے گا، پاکستان کے ذمے مجموعی قرضوں کا 67.7 فیصد ملکی قرض ہے۔