علامہ راجہ ناصر عباس کا ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیٹ اپس کے قیام کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
سنٹرل پنجاب اور شمالی پنجاب کے لیے آرگنائزر علامہ علی اکبر کاظمی مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ صوبہ جنوبی پنجاب کے آرگنائزر کی زمہ داری علامہ قاضی نادر علوی کے سپرد کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تنظیمی فعالیت کو مزید مؤثر بنانے اور ملک و ملت کو درپیش چیلنجز سے مؤثر طور پر نبرد آزما ہونے کے لیے جماعت میں نئے صوبائی انتظامی سیٹ اپس کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ اس تنظیم نو کے پہلے مرحلے میں صوبائی ورکنگ کمیٹیز کا اعلان کیا گیا ہے۔ ورکنگ کمیٹی شمالی پنجاب کیلئے علامہ ملازم حسین نقوی، علامہ عبد الخالق اسدی، علامہ ظہیر کربلائی، منتظر مہدی، علامہ صدا حسین ورک، ذوالفقار اسدی، علامہ اصغر عسکری، علامہ علی اکبر کاظمی، ڈاکٹر ناظم حسین اکبر ہیں۔ ورکنگ کمیٹی برائے سنٹرل پنجاب کیلئے علامہ علی اکبر کاظمی، علامہ غلام شبیر بخاری، ڈاکٹر افتخار حسین نقوی، حسن کاظمی، سید حسین زیدی، سید شکیل نقوی ایڈووکیٹ شامل ہیں۔
ورکنگ کمیٹی جنوبی پنجاب کیلئے علامہ قاضی نادر علوی، علامہ ساجد اسدی اور سید انعام حیدر زیدی، ورکنگ کمیٹی شمالی بلوچستان کیلئے علامہ علی حسنین حسینی، علامہ ولایت جعفری، لیاقت علی، سید عباس، ورکنگ کمیٹی جنوبی بلوچستان کیلئے علامہ سید ظفر عباس شمسی، علامہ سہیل اکبر شیرازی اور علامہ برکت علی مطہری شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، سنٹرل پنجاب اور شمالی پنجاب کے لیے آرگنائزر علامہ علی اکبر کاظمی مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ صوبہ جنوبی پنجاب کے آرگنائزر کی زمہ داری علامہ قاضی نادر علوی کے سپرد کی گئی ہے۔ اسطرح شمالی بلوچستان کے آرگنائزر علامہ علی حسنین اور جنوبی بلوچستان کے آرگنائزر علامہ ظفر شمسی کو مقرر کیا گیا ہے۔ تمام آرگنائزر کو یہ اختیار بھی دیا گیا ہے کہ وہ کمیٹی ممبران میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ علی اکبر کاظمی ا رگنائزر علامہ کے ا رگنائزر ورکنگ کمیٹی پنجاب کے
پڑھیں:
صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی:صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔