چینی سائنسدانوں پر امریکا میں ’ایگروٹیررازم ہتھیار‘ اسمگل کا الزام، کیا نتائج ہوسکتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
امریکا میں 2 چینی محققین پر خطرناک حیاتیاتی فنگس اسمگل کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، جسے ممکنہ ’ایگروٹیررازم ہتھیار‘ قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ہالی ووڈ فلمیں بھی امریکا چین ٹیرف جنگ کی زد میں آگئیں
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق33 سالہ یونکنگ جیان اور 34 سالہ زونیونگ لیو پر امریکی محکمہ انصاف نے سازش، اسمگلنگ، جھوٹے بیانات دینے اور ویزا فراڈ کے الزامات عائد کیے ہیں۔
یہ دونوں افراد چین کے شہری ہیں اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ’فوزیریم گرامینیارم‘ نامی فنگس امریکہ میں اسمگل کرنے کی کوشش کی، جو گندم، چاول، مکئی اور جو جیسی فصلوں کو شدید نقصان پہنچاتا ہے اور انسانوں و مویشیوں کے لیے زہریلا ثابت ہو سکتا ہے۔
پس منظریونکنگ جیان یونیورسٹی آف مشیگن میں تحقیقاتی فیلو کے طور پر کام کر رہی تھیں، جبکہ ان کے ساتھی زونیونگ لیو چین کی ایک یونیورسٹی میں اسی فنگس پر تحقیق کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا چین سے کیوں الجھنا نہیں چاہتا؟
تحقیقات کے مطابق، لیو نے جولائی 2024 میں ڈیٹرائٹ میٹروپولیٹن ایئرپورٹ کے ذریعے اس فنگس کو امریکا میں اسمگل کرنے کی کوشش کی، جہاں اسے ان کے بیگ میں چھپا پایا گیا۔
ابتدائی طور پر لیو نے اس کی تردید کی، لیکن بعد میں اعتراف کیا کہ وہ یونیورسٹی آف مشیگن کی لیبارٹری میں اس پر تحقیق کرنا چاہتے تھے۔
قومی سلامتی پر خدشاتامریکی حکام کے مطابق یہ فنگس ’ہیڈ بلائٹ‘ نامی بیماری کا سبب بنتا ہے، جو فصلوں کو تباہ کر دیتا ہے اور اس کے زہریلے اثرات انسانوں اور مویشیوں کی صحت کے لیے خطرناک ہیں۔
اسے ممکنہ ’ایگروٹیررازم ہتھیار‘ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یونکنگ جیان کے الیکٹرانک آلات سے چینی کمیونسٹ پارٹی سے وابستگی اور چینی حکومت سے تحقیق کے لیے فنڈنگ کے شواہد بھی ملے ہیں۔
یونیورسٹی کا مؤقفیونیورسٹی آف مشیگن نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تحقیقات میں مکمل تعاون کر رہی ہے۔ یونیورسٹی نے واضح کیا ہے کہ جیان کی تحقیق کے لیے چینی حکومت سے کوئی فنڈنگ نہیں لی گئی تھی۔
قانونی کارروائییونکنگ جیان کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور وہ ڈیٹرائٹ کی وفاقی عدالت میں پیشی کا سامنا کریں گی۔
زونیونگ لیو کے خلاف بھی قانونی کارروائی جاری ہے۔ یہ واقعہ امریکا میں چینی محققین کی سرگرمیوں پر بڑھتی ہوئی نگرانی اور قومی سلامتی کے خدشات کو اجاگر کرتا ہے۔
یہ واقعہ امریکا اور چین کے درمیان تعلیمی اور تحقیقی تعاون پر اثرانداز ہو سکتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا ایگروٹیررازم ہتھیار چین حیاتیاتی فنگس زونیونگ لیو یونکنگ جیان یونیورسٹی آف مشیگن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا چین حیاتیاتی فنگس زونیونگ لیو یونکنگ جیان یونیورسٹی آف مشیگن یونیورسٹی آف مشیگن زونیونگ لیو یونکنگ جیان امریکا میں کے لیے
پڑھیں:
پی پی ایس سی کا مختلف محکموں کی آسامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان
قیصر کھوکھر: پی پی ایس سی نے مختلف محکموں کی آسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔
پی پی ایس سی کی جانب سے کئے گئے اعلان کے مطابق پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں نیٹ ورکنگ سپروائزر کی آسامیوں پر 5 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرارپائے ہیں جن میں مدثر حسین، راشد محمود، طلحہ طفیل،عبدالصمد،اور سمن ضیاء شامل ہیں۔
سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ میں مینٹور / سوشل نیڈ آفیسر (خصوصی افراد کوٹہ) کی ایک آسامی پر ایک امیدوار محمد سہیل کامیاب ہواہے،لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ، پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ میں اسسٹنٹ کی اسامیوں پر 2 امیدوار کامیاب قرارپائے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر آفس راجن پور میں جونیئر کلرک کی 4 اسامیوں پر 23 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں جن میں محمد احسن، جویریہ شفق، اقرا بابر، اظہار احمد،اور عبدالمنان شامل ہیں۔
کمشنر آفس ملتان میں جونیئر کلرک کی 4 اسامیوں پر 80 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں جن میں ماریہ صغیر، سائرہ پروین، فرح اکبر، عدنان ظفر،اور علی کامران شامل ہیں جبکہ پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ کی آسامیوں پر 6 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قراردیئے گئے ہیں،کامیاب امیدواروں میں زین شہزاد، محمد طلحہٰ، غلام قاسم، اویس لیاقت اور احمد علی اکبر شامل ہیں،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ (نارتھ و ساؤتھ پنجاب) میں اسسٹنٹ انجینئر/سب ڈویژنل آفیسر کی آسامیوں پر 7 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں،کامیاب امیدواروں میں زین شہزاد، کلثوم، غلام قاسم، اویس لیاقت، اورحفصہ ثمین نور شامل ہیں۔
پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں ڈیٹا پروسیسنگ آفیسر کی آسامیوں پر 3 امیدوار عمر فاروق، کسور عباس،اور یاسر علی کامیاب ہوئے ہیں۔محکمہ آبپاشی میں جونیئر کمپیوٹر آپریٹر کی آسامیوں پر 5 امیدوار حافظ محمد عثمان، اشتیاق احمد، محمد سلیم، شعیب بٹ،اور محمد سہیب کامیاب قراردیئے گئے ہیں،پنجاب جیل خانہ جات ڈیپارٹمنٹ میں جونیئر سائیکالوجسٹ کی 42 آسامیوں پر امیدوار کامیاب قرارپائے ہیں جن میں فاطمہ اقبال، محمد عمیر خان، امِ ابیہا، بشریٰ ظفر، آمنہ سرور شامل ہیں جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی میں نیوٹریشنسٹ کی ایک آسامی پر محمد نعیم کامیاب قرارپائے ہیں۔
مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ میں سائیکالوجسٹ کی 15 آسامیوں پر کامیاب ہونےوالوں میں فاطمہ اقبال، امِ ابیہا، بشریٰ ظفر، سوائرا نوراور ایمن تنویر شامل ہیں۔
تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے لیے کال لیٹرز پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر جلد اپ لوڈ کیے جائیں گے،اس کے علاوہ امیدواروں کو SMS اور ای میل کے ذریعے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ انٹرویو کے وقت اصل تعلیمی اسناد اور دیگر متعلقہ دستاویزات ہمراہ لائیں،کامیاب امیدواروں کی فہرستیں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں، سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاہے۔
معروف برطانوی گلوکار انتقال کر گئے