امریکا اور یورپ میں 1 لاکھ 35 ہزار پاکستانیوں کا سیاسی پناہ کی درخواستیں دینے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
اسلام آباد:سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ 1لاکھ 35 ہزار پاکستانیوں نے یورپ اور امریکا میں سیاسی پناہ کی درخواستیں دی ہیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اورسیز پاکستانیز کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر ذیشان خانزادہ کی زیر صدارت ہوا۔
اجلاس میں وزارت سمندر پار پاکستانی کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سعودی عرب نے پاکستانیوں کے ویزوں کی تعداد کمی کیساتھ ویزے کی اصول کیلئے کوائف سخت کر دیئے ہیں۔
اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ 2023 سے ڈی پورٹ والے پاکستانیوں کی تعداد 52 ہزار سے زائد ہے جبکہ 5ہزار بھکاری سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیے گئے۔
دوران اجلاس ڈی جی پاسپورٹ نے کمیٹی کو بتایا کہ کچھ ممالک پاکستانیوں کو پاسپورٹ ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے جیل میں نہیں ڈالتے فورا پاکستان کے حوالے کر دیتے ہیں، گزشتہ سال 34 ہزار پاکستانی ایران سے ڈی پورٹ ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ بلاک کردیے ہیں جرائم میں ملوث پاکستانی شہریوں کو سخت سزائیں دیں رہے ہیں۔
ڈی جی پاسپورٹ نے کمیٹی کو بتایا کہ یو اے ای، اٹلی، برطانیہ اور یورپ کے کچھ ممالک نے اسٹوڈنٹس ویزہ بند کر دیا ہے، یورپی ممالک میں 1 لاکھ پچیس ہزار امریکا میں 10 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے۔
ڈی جی پاسپورٹ نے مزید بتایا کہ ایک کروڑ 3 لاکھ پروفیشنل پاکستانی باہر دنیا میں کام کررہے ہیں۔
ڈی جی پاسپورٹ نے ریکارڈ سینیٹ کمیٹی میں پیش کرکیا جسک ے مطابق 2 سال میں 52 ہزار سے زائد پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے جبکہ ایران نے غیر قانونی طور پر جانے والے34ہز ار پاکستانیوں کووطن واپس بھیجا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ڈی جی پاسپورٹ نے ڈی پورٹ
پڑھیں:
لیبیا کشتی حادثہ، مزید 2میتیں پاراچنار پہنچا دی گئیں
---فائل فوٹولیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزید دو افراد کی میتیں پاراچنار پہنچادی گئی ہیں۔
ایک جاں بحق نوجوان حسن کے والد کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا علاقے میں بدامنی سے تنگ آکر گھر سے نکلا تھا، طویل انتظار کے بعد بیٹے کی لاش ملی۔
لیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی کو ہولناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 16 پاکستانیوں میں سے7 کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق 5 فروری کو پیش آنے والے اس لیبیا کشتی حادثے میں کُل 18 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے، جن میں پاراچنار کے 15 افراد بھی شامل تھے۔
دفتر خارجہ نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والوں میں سے 6 پاکستانی اب بھی لاپتہ ہیں۔