سندھ میں محکمہ جیل میں اہم تبدیلیاں، سول افسران کی تعیناتی ممکن ہوسکے گی
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
سندھ حکومت نے کراچی کی ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کے بعد محکمہ جیل میں اہم انتظامی تبدیلیاں کرتے ہوئے آرڈیننس جاری کردیا، آئی جی جیل، ڈی آئی جی اور جیل سپرنٹنڈنٹ کےعہدوں پر اب سول افسران کی تعیناتی ممکن ہوسکے گی۔
ذرائع کے مطابق محکمہ جیل میں انتظامی عہدوں پرتعیناتیوں کے لیے قوانین میں تبدیلیاں کی گئی ہیں، قائم مقام گورنر سندھ اویس قادرشاہ نےآرڈیننس کےاجرا کی منظوری دےدی۔
یہ بھی پڑھیں: ملیر جیل سے قیدیوں کا فرار: آئی جی جیل عہدے سے فارغ، ڈپٹی آئی جی، جیل سپرنٹنڈنٹ معطل
حکومتی ذرائع کے مطابق آرڈیننس کےذریعے محکمہ جیل کی انتظامیہ اور رولز میں تبدیلیاں کی گئی ہیں، جس کے تحت آئی جی جیل، ڈی آئی جی اور جیل سپرنٹنڈنٹ کےعہدوں پر اب سول افسران تعینات کیے جاسکیں گے، جبکہ انتظامی عہدوں پر ایڈمنسٹریٹو، پولیس اورصوبائی سول سروس کے افسران کوتعینات کیاجاسکےگا۔
واضح رہے کہ پرانےقانون کےتحت جیلوں کےانتظامی عہدوں پرصرف محکمہ جیل کےافسران کوتعینات کیاجاسکتاتھا، محکمہ قانون نے قائم مقام گورنر سندھ اویس قادر شاہ کوآرڈیننس کا مسودہ بھجوایا تھا۔
مزید پڑھیں: ملیر جیل سے قیدیوں کا فرار: دیواریں کمزور تھیں یا اہلکاروں نے غفلت برتی؟
واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت سندھ نے کراچی کی ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار پر آئی جی جیل خانہ جات قاضی نذیر احمد کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل حسن سہتو، جیل سپرنٹنڈنٹ ارشد حسین سمیت دیگر افسران کو معطل کردیا گیا تھا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد سینیئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے میڈیا کو بتایا کہ صوبائی حکومت نے ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کے واقعہ کی تحقیقات کے لیے 2 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔ کمیٹی میں کمشنر کراچی حسن نقوی اور ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو شامل ہیں جو تحقیقات کرکے سندھ حکومت کو رپورٹ پیش کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آرڈیننس اویس قادر شاہ جیل سپرنٹنڈنٹ سندھ حکومت قائم مقام گورنر کراچی محکمہ جیل محکمہ قانون ملیر جیل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا رڈیننس اویس قادر شاہ جیل سپرنٹنڈنٹ سندھ حکومت قائم مقام گورنر کراچی محکمہ جیل ملیر جیل ملیر جیل سے قیدیوں جیل سپرنٹنڈنٹ محکمہ جیل ئی جی جیل
پڑھیں:
حیدرآباد، سیری پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، ایک زخمی حالت میں گرفتار، دو فرار
حیدرآباد:سیری پولیس نے کیٹل کالونی لنک روڈ پر موٹر سائیکل سوار تین اسٹریٹ کرمنلز سے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار زخمی ملزم کی شناخت اللہ جڑیو ماچھی کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک مسروقہ موٹر سائیکل اور پسٹل بمعہ گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ موٹر سائیکل سجاد علی نامی شہری سے 28 مئی کو چھینی گئی تھی، جو بعد ازاں مقدمہ نمبر 124/2024 کے تحت درج کی گئی تھی۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم اور اس کا گروہ حیدرآباد کے مختلف تھانوں کی حدود میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے، جن کی مزید تفتیش جاری ہے۔ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔