چیف الیکشن کمشنر کی تقرری:شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو ملاقات کے لیے مدعو کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 جون ۔2025 )وزیراعظم شہباز شریف نے نئے چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری کے لیے مشاورت کاآغاز کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو ملاقات کے لیے مدعو کرلیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق نئے چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری پر مشاورت کے لیے وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو ملاقات کی دعوت دے دی.
(جاری ہے)
وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو لکھے گئے خط میں موقف اپنایا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی مدت 26 جنوری کو ختم ہوچکی ہے، چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران نے آرٹیکل215 کے تحت کام جاری رکھا ہوا ہے وزیراعظم نے مزید کہا ہے کہ آرٹیکل 218 کے تحت چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے لیے تجاویز پارلیمانی کمیٹی کو ارسال ہونا ہیں، نئی تقرریوں کے لیے آپ کو ملاقات کی دعوت دیتاہوں.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو چیف الیکشن کمشنر اور کو ملاقات کے لیے
پڑھیں:
خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان
پشاور (بیورو رپورٹ) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کر لیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمشن جلد خیبر پی کے حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026ء میں مکمل ہو چکی ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کرانے کے لیے تیار ہے۔ چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمشن کو آگاہ کریں گے۔