بلوچستان، اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی مسلح افراد کے ہاتھوں اغواء
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) بشیر احمد بڑیچ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر کو تمپ سے کوئٹہ جاتے ہوئے اغوا کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تمپ میں تعینات اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف نورزئی کو نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کر لیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق آج صبح اُس وقت پیش آیا جب نورزئی اپنی اہلیہ، محافظ اور ڈرائیور کے ہمراہ کوئٹہ جا رہے تھے۔ ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) بشیر احمد بڑیچ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر کو تمپ سے کوئٹہ جاتے ہوئے اغوا کیا گیا، تاہم انہوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ ضلعی انتظامیہ کے ایک اور افسر نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کو تربت سے تقریباً 40 کلو میٹر دور تگران آباد کے مقام پر روکا گیا۔ چھ سے زائد نامعلوم مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر کی اہلیہ، محافظ اور ڈرائیور کو گاڑی سے اتار دیا اور محمد حنیف نورزئی کو گاڑی سمیت نامعلوم سمت میں لے گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز، پولیس، ایف سی اور دیگر سکیورٹی اداروں کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہو گئی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مغوی افسر کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کمشنر کی
پڑھیں:
ایف پی سی سی آئی کے سینئرنائب صدرثاقب فیاض مگوں پاکستان میں تعینات ملائیشیا کے ہائی کمشنر داتو محمد اظہر مزلان کو شیلڈ پیش کررہے ہیں،حنیف گوہر ، ملائیشیا کے قونصل جنرل ہرمن ہردیناتا احمد، بشیرجان محمد اور دیگر بھی موجود ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">