حکومت سندھ نے وفاقی ایچ ای سی کی جانب سے پبلک فنڈز سے وائس چانسلرز کو بیرون ملک دورہ کرانے کی ترغیب دینے کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں سندھ کی تمام سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز/ریکٹرز کے نام ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے انھیں پبلک فنڈز سے بیرون ملک سفر نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ اگر ایسا کوئی معاملہ رپورٹ ہوا تو اس خیال باقاعدہ اطلاع کنٹرولنگ اتھارٹی وزیر اعلی سندھ کو دی جائے گی۔

وائس چانسلر کے نام یہ خط بدھ کی دوپہر سندھ ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر طارق رفیع کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ " ایکسپریس" میڈیا گروپ نے اپنی اشاعت میں یہ معاملہ اٹھایا تھا، سندھ ایچ ای سی کی جانب سے جاری کیے گئے خط میں وائس چانسلرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا یے کہ
 پریس رپورٹس کے ذریعے یہ بات ہماری توجہ میں آئی ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نے پاکستان بھر کی پبلک سیکٹر جامعات کے وائس چانسلرز اور ریکٹرز کو جون 2025 کے آخری ہفتے میں  مراکش کے شہر رباط میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے مدعو کیا ہے۔

اگرچہ یہ کمیشن بین الاقوامی تعلیمی مباحثوں کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے تاہم اس عمل کو  سندھ میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کو درپیش موجودہ مالیاتی چیلنجوں کے مقابلے میں دیکھنا ہوگا جانا چاہیے۔

اور وائس چانسلرز اس امر سے بخوبی  واقف ہیں کہ صوبے کی بہت سی سرکاری جامعات اس وقت مالی مشکلات سے دوچار ہیں جس کے سبب ان جامعات میں تنخواہوں و پنشن کی ادائیگیاں  اور روزمرہ کے امور چلانا بھی مشکل ہورہا ہے جبکہ بعض اعلی تعلیمی اداروں نے ان ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے قرضوں کا سہارا بھی لیا ہے۔

جبکہ حکومت سندھ صوبے کی سرکاری جامعات  کو ان کی بنیادی تعلیمی، تحقیقی اور آپریشنل ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر سالانہ گرانٹ دے رہی ہے تاہم یہ فنڈز صوابدیدی یا غیر ضروری اخراجات جیسے بین الاقوامی سفر کے لیے استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہے جب تک کہ غیر معمولی صورتحال میں اس کی منظوری نہ لی گئی ہو۔

خط میں مزید کہا گیا یے کہ  مروجہ پالیسی کے مطابق حکومت سندھ کا یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ڈیپارٹمنٹ اپنی جانب سے عموما جاری کردہ غیر ملکی دوروں کے لیے چھٹی کے نوٹیفکیشنز میں معمول کے مطابق لکھتا ہے کہ" ایسے دوروں کے اخراجات حکومت سندھ یا یونیورسٹی کے فنڈز سے نہیں ہونگے۔

لہذا اس تمام صورتحال کے تناظر میں سندھ میں تمام پبلک سیکٹر جامعات کے وائس چانسلرز کو سختی سے مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ یونیورسٹی کے فنڈز کو غیر ملکی سفر کے لیے استعمال نہ کریں جب تک کہ خصوصی طور پر منظوری نہ دی جائے اگر کوئی وائس چانسلر شرکت پر غور کرتا ہے تو اسے سیلف فنانس کی بنیاد پر ہونا چاہیے یا ایچ ای سی اسلام آباد کی طرف سے فنڈز فراہم کیے جائیں۔

مذکورہ ہدایات کی خلاف ورزی کی اطلاع وزیر اعلیٰ سندھ کو مناسب کارروائی کے لیے دی جاسکتی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وائس چانسلرز کو حکومت سندھ ایچ ای سی کے لیے

پڑھیں:

تعلیمی اداروں کے قریب منشیات فروشی میں ملوث ملزم سمیت 5 گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کے دوران بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک بھر میں کی جانے والی پانچ کارروائیوں میں پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 108.61 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جس کی مالیت ایک کروڑ 12 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔نارتھ ناظم آباد میں واقع ایک یونیورسٹی کے قریب کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 36 کلو چرس برآمد کی گئی۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کو منشیات فروخت کرتا تھا۔ اے این ایف کی دیگر کارروائیاں ملک کے مختلف شہروں میں کی گئیں، جن کا مقصد نوجوان نسل کو منشیات کے زہر سے محفوظ بنانا اور منشیات فروش نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، جبکہ مزید گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کو مشترکہ لائحہ عمل کے تحت رہا کروائیں گے، سہیل آفریدی
  • ڈینگی اسپرے نہ کرانے پر حیدرآباد کی یوسیز کو نوٹس جاری کردیے گئے
  • کراچی: نالہ متاثرین کو حکومت سندھ کی جانب سے پلاٹ فراہمی میں تاخیر، سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کامطالبہ
  • پنجاب حکومت صحافیوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، وزیر اعلیٰ کا پیغام
  • بی جے پی حکومت کشمیری صحافیوں کو خاموش کرانے کے لیے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، حریت کانفرنس
  • تعلیمی اداروں کے قریب منشیات فروشی میں ملوث ملزم سمیت 5 گرفتار
  • بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات، صوبائی وزرا اور اعلیٰ حکام کا ننکانہ صاحب کا دورہ
  • پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کی ذمہ داری پوری کرے: چیف الیکشن کمشنر
  • سندھ کے کسانوں کا جرمن کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
  • سید غلام دستگیر  وزیر اعظم آفس میں بطور ڈائریکٹر پبلک افیئرز تعینات