کراچی نوجوان تشدد کیس: سلمان فاروقی کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
کراچی کی عدالت نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے کیس میں ملزم سلمان فاروقی کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔
یہ بھی پڑھیں ’ان کو نشانِ عبرت بنانا چاہیے‘، عدالت پیشی کے موقع سلمان فاروقی کی پٹائی ہو گئی
عدالت نے پولیس اور پراسیکیوٹر کو 5 جون کے لیے نوٹسز جاری کیے ہیں۔
اس وقت ملزم سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہیں، دونوں کو کل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا جائےگا۔
واضح رہے کہ مقامی کمپنی کے سربراہ سلمان فاروقی نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں بہنوں کے سامنے نوجوان پرتشدد کرنیوالا ملزم سلمان فاروقی گرفتار، ’یہ بس ایک فوٹو سیشن ہے‘
سلمان فاروقی کو جب گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا تو اس دوران ایک وکیل نے انہیں تھپڑ رسید کردیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اویس ہاشمی درخواست ضمانت ریمانڈ سلمان فاروقی عدالت پیشی کراچی نوٹسز نوجوان تشدد کیس وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اویس ہاشمی درخواست ضمانت سلمان فاروقی عدالت پیشی کراچی نوٹسز نوجوان تشدد کیس وی نیوز سلمان فاروقی
پڑھیں:
ڈکی بھائی جوا ایپ کیس میں اہم پیشرفت
لاہور ہائیکورٹ نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس فاروق حیدر آج ڈکی بھائی کی ضمانت بعد ازگرفتاری پر سماعت کریں گے۔
سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جوئے کی ایپ کے پروموشن کے مقدمے میں درخواست ضمانت دائر کی تھی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ درخواست گزار کو بیرون ملک جاتے ہوئے این سی سی آئی اے نے ائیرپورٹ سے گرفتار کیا، این سی سی آئی اے نے کبھی نوٹس بھجوا کر طلب نہیں کیا۔
درخواست میں یہ بھی بتایا گیا کہ درخواست گزار جسمانی ریمانڈ پر دس روز تک این سی سی آئی اے کی تحویل میں رہے۔