سرجانی ٹاؤن: گھر سے خاتون اور بچے کی لاش برآمد، شوہر زخمی
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں کریمی چوک کے قریب واقع گھر سے خاتون اور بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر سے مرد کو بھی زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گھر سے ملنے والی خاتون کی لاش گلا کٹی ہے جبکہ بچے کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق شوہر کا بھی گلا کٹا ہوا ہے، جسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے ، پولیس کی نفری موقع پر پہنچی اور کرائم سین یونٹ کو طلب کیا گیا۔
ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ اہل محلہ نے گھر سے لڑائی کی آوازیں سنی تھیں، گھر کا دروازہ اندر سے بند تھا، واقعہ بظاہر گھریلو جھگڑا لگتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بینک فراڈ کیس، نادیہ حسین کے شوہر کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے نجی کمپنی میں 53 کروڑ سے زائد کا بینک فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی کردی۔
رپورٹ کے مطابق ہائیکورٹ میں نجی کمپنی میں 53 کروڑ سے زائد کا بینک فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
جونئیر وکیل نے موقف دیا کہ ملزم کے وکیل کی طبیعت ناساز ہے، سماعت ملتوی کی جائے۔
جسٹس محمود اے خان نے ریمارکس دیئے کہ ہم تینوں ملزموں کی درخواست ضمانت کو ایک ساتھ سنیں گے۔ عدالت نے ملزم عاطف خان اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت 13 اگست تک ملتوی کردی۔
ٹرائل کورٹ نے عاطف خان، امتیاز اور فیصل کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔
یاد رہے کہ عاطف خان جیل میں ہیں جبکہ ملزم امتیاز اور فیصل احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے تھے۔ امتیاز اور فیصل نے گرفتاری سے بچنے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت حاصل کرلی تھی۔
TagsShowbiz News Urdu