عمران خان نے خود کو پی ٹی آئی کا پیٹرن انچیف کیوں بنایا؟ علیمہ خان نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت مخالف احتجاجی تحریک کو خود لیڈ کرنا چاہتے ہیں، وہ چونکہ اس وقت پارٹی کے چیئرمین نہیں اس لیے خود کو تحریک انصاف کا پیٹرن انچیف نامزد کردیا۔
راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان سے حکومت کو قبول کرنے اور 9 مئی واقعات پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
علیمہ خان نے کہاکہ جب بھی احتجاج کی کال دی جائے تو خبریں آنا شروع ہو جاتی ہیں کہ عمران خان کو رہا کیا جارہا ہے۔ عمران خان نے احتجاجی تحریک کو سنبھالنے کی ذمہ داری عمر ایوب کو دی ہے، جبکہ سلمان اکرم راجا پارٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کروائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنی ٹیم میں تبدیلیاں کرتے رہتے ہیں، بنیادی طور پر وہ چاہتے ہیں کہ احتجاجی تحریک کو خود لیڈ کریں، اور پیٹرن انچیف بننے کے پیچھے بھی یہی وجہ ہے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عید کے بعد حکومت مخالف تحریک کا اعلان کیا ہے، جسے وہ جیل سے بیٹھ کر لیڈ کریں گے۔
انہوں نے احتجاجی تحریک کے حوالے سے سینیئر رہنما بیرسٹر علی ظفر کو پلان بنا کر پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ اس بار ہماری تحریک ماضی سے بالکل مختلف ہوگی، کسی کو اسلام آباد نہیں بلایا جائےگا بلکہ ملک گیر احتجاج کریں گے۔
مزیدپڑھیں:تربت: اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف نورزئی اغوا، سرچ آپریشن جاری
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: احتجاجی تحریک کہ عمران خان
پڑھیں:
عمران ریاض کو نہ اٹھایا گیا، نہ ان کی زبان کٹی، شیر افضل مروت کا دعویٰ
رکنِ قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ یوٹیوبر عمران ریاض خان کو نہ کبھی اٹھایا گیا اور نہ ہی ان کی زبان کٹی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران ریاض کے گمشدگی سے متعلق تمام دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں۔
شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران ریاض خان کا یہ مؤقف درست نہیں کہ انہیں تین ماہ کے لیے حراست میں رکھا گیا تھا۔ ان کے مطابق، عمران ریاض اس دوران اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ کسی کے ’مہمان‘ کے طور پر مقیم تھے، تاہم بعد میں یہ تاثر دیا گیا کہ انہیں اٹھایا گیا اور ان کی زبان میں لقنت پیدا ہو گئی۔
عمران ریاض کو نا کبھی اٹھایا گیا نا کبھی اس کی زبان کاٹی گئی۔ فیملی سمیت کسی خاص کا مہمان رہا۔ موٹر سائیکل سے چکوال میں اربوں کی جائداد کا مالک کیسے بنا۔ شیر افضل مروت۔ pic.twitter.com/qh4eigEVtv
— Adam (@DaniyalMyName) October 30, 2025
رکنِ قومی اسمبلی نے سوال اٹھایا کہ اگر عمران ریاض خان واقعی زبان کٹنے کے دعوے میں سچے ہیں تو انہوں نے کبھی اپنی زبان دکھائی کیوں نہیں؟ اور نہ ہی انہوں نے کسی ڈاکٹر کی رپورٹ پیش کی جس سے ان کے علاج کی تصدیق ہو سکے۔
شیر افضل مروت نے مزید الزام عائد کیا کہ عمران ریاض خان نے چکوال میں اربوں روپے مالیت کی جائیدادیں بنائی ہیں جو جھوٹ بول کر بنائی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران ریاض حال ہی میں حج پر بھی گئے تھے، حکومت سے سوال ہے کہ انہوں نے ان کا پاسپورٹ اب تک بلاک کیوں نہیں کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ٹی آئی شیر افضل مروت عمران ریاض خان