بہاولپور (رپورٹ: میاں عزیز) ایران میں دو پاکستانی مزدوروں کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کیا اور ویڈیو ورثا کو بھیج دی۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے شہر کافہ میں حجام کی دکان پر مزدوری کرنے والے کراچی اور احمد پور سے تعلق رکھنے والے دو پاکستانیوں کو ایران میں مسلح افراد نے گولیاں مار کر قتل کیا۔

فیملی کے مطابق دہشت گردوں نے قتل کرنے کی ویڈیو اُن کے واٹس ایپ نمبرز پر بھیجیں۔

ایران میں قتل ہونے والوں میں سے ایک کا تعلق کراچی اور دوسرے کا احمد پور سے ہے جس میں سے ایک کی شناخت محمد مجاہد کے نام سے ہوئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایران میں

پڑھیں:

اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد حنیف نورزئی کو اغوا کرلیا گیا

کوئٹہ (نیوزڈیسک)بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تُمپ میں افسوسناک اور سنسنی خیز واقعہ پیش آیا ہے جہاں اسسٹنٹ کمشنر تُمپ محمد حنیف نورزئی کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔ ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ کی جانب روانہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر بڑیچ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے سرینکن کے مقام پر اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کو روکا، اور انہیں زبردستی گاڑی سے نکال کر اپنے ہمراہ نامعلوم مقام کی جانب لے گئے۔ ذرائع انتظامیہ کے مطابق مسلح افراد نے واقعے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کے ڈرائیور اور گن مین کو چھوڑ دیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے اور نہ ہی اغواکاروں کی جانب سے کسی قسم کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہیں جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

بھارت اپنے تباہ شدہ طیارے گنتے گنتے حواس کھوبیٹھا ، گودی میڈیا کی پاکستان مخالف نئی مہم شروع

متعلقہ مضامین

  • کراچی: جیل سے فرار ہونے والے 25 سالہ قیدی کی خود کشی، متوفی کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا
  • کراچی، مسلح افراد کی فائرنگ، ایم کیو ایم کے دو کارکنوں سمیت 4 افراد زخمی، انیس قائم خانی کی شدید مذمت
  • بلوچستان، اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی مسلح افراد کے ہاتھوں اغواء
  • اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد حنیف نورزئی کو اغوا کرلیا گیا
  • ایران کے سرحدی شہر سرباز میں 2 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا
  • ڈیفنس تشدد کیس، وکیل نے بااثر ملزم کو تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو دیکھیں
  • ایران میں 2 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا
  • کراچی، تنظیم سخن کے تحت لاپتا افراد سے اظہار یکجہتی کیلئے مشاعرہ، ویڈیو رپورٹ
  • ایران کے شہر سرباز میں 2 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا