لاہور:

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ قربانی محض ایک رسم یا معاشرتی روایت نہیں بلکہ قربِ الہٰی کا اہم ذریعہ ہے اور بھینس، بھینسا اور یاک جیسے جانور گائے اور بیل کے ذمرے میں آتے ہیں اور ان کی قربانی شرعاً بالکل جائز ہے۔

ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ قرآن کریم کی متعدد آیات میں قربانی کا تذکرہ موجود ہے، جن میں ہابیل و قابیل سے لے کر حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی تک کا ذکر ملتا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عملی سنت بھی قربانی کی عظمت اور اہمیت کو نمایاں کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قربانی کی اصل روح اللہ کی رضا کا حصول ہے، یہ اللہ کی راہ میں مال و جان کی پیش کش کا اظہار ہے، ہرشخص کو چاہیے کہ وہ بہترین جانور کی قربانی کرے تاکہ اللہ کی خوش نودی حاصل ہو۔

قربانی کے لیے جانوروں کے انتخاب سے متعلق بعض اعتراضات پر وضاحت دیتے ہوئے ڈاکٹر  راغب نعیمی نے کہا کہ بھینس، بھینسا اور یاک جیسے جانور گائے اور بیل کے ذمرے میں آتے ہیں، اس لیے ان کی قربانی شرعاً بالکل جائز ہے۔

انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں چونکہ بھینس جزیرہ عرب میں نہیں پائی جاتی تھی، اس لیے اس کا تذکرہ نہیں ملتا مگر دنیا کے دیگر حصوں میں یہ رائج ہے اور شریعت کے دائرے میں آتی ہے۔

ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ اگر کوئی خاتون مال دار ہے تو وہ خود بھی قربانی دے سکتی ہے اور کسی دوسرے کی طرف سے بھی قربانی کر سکتی ہے، اسی طرح اگر کسی شخص کا انتقال ہو چکا ہو تو اس کے عزیز و اقارب اس کی طرف سے ایصال ثواب کی نیت سے قربانی کر سکتے ہیں۔

قربانی کے گوشت کی تقسیم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ افضل طریقہ یہی ہے کہ گوشت کے تین حصے کیے جائیں، ایک حصہ غربا و مساکین کے لیے، دوسرا عزیز و اقارب کے لیے اور تیسرا حصہ اپنے لیے رکھا جائے تاہم اگر کسی کا خاندان بڑا ہے تو وہ پورا گوشت اپنے گھر میں استعمال کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا یہ طرز عمل مناسب نہیں کہ گوشت کے  اچھے حصے خود رکھے جائیں اور کم معیار کا گوشت غربا میں بانٹا جائے لہٰذا برابری کے ساتھ تقسیم کرنا ہی اسلامی اصولوں کے مطابق ہے۔

آن لائن قربانی کے متعلق سوال پر ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہا کہ آن لائن قربانی شرعی طور پر جائز ہے بشرطیکہ ادارہ قربانی کرنے والے کا شرعی وکیل ہو اور قربانی تمام اصولوں کے مطابق کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ آج کل بیرون ملک مقیم افراد اور وہ لوگ جو منڈی جانے یا قصائی کا انتظام کرنے سے قاصر ہیں، آن لائن قربانی کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

قرض لے کر یا قسطوں پر جانور خرید کر قربانی کرنے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص نصاب کا مالک ہے لیکن وقتی طور پر اس کے پاس نقد رقم موجود نہیں تو وہ قرض لے کر قربانی کر سکتا ہے، تاہم اس پر لازم ہوگا کہ قرض کو جلد از جلد ادا کرے۔

قربانی کی کھال کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اسے صدقہ سمجھ کر دیا جائے، کھال کسی غریب، مستحق فرد، مدرسے یا فلاحی ادارے کو دی جا سکتی ہے لیکن اسے قصائی کو بطور اجرت دینا جائز نہیں۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ مدارس قربانی کی کھال کے لیے سب سے موزوں ادارے ہیں۔

ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے واضح کیا کہ قربانی ہر سال صاحب نصاب پر واجب ہے اور اس کی جگہ صدقہ کرنا جائز نہیں، نفل قربانیوں کی جگہ اگر کوئی صدقہ کرے تو وہ الگ بات ہے مگر واجب قربانی ترک نہیں کی جا سکتی۔

انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کو قربانی کے دن جانور کا خون بہانا سب سے زیادہ پسند ہے، یہ دن اللہ کے قرب کے حصول کا خاص موقع ہوتا ہے اور ہمیں چاہیے کہ ہم اس عبادت کو خالص نیت اور پورے اہتمام کے ساتھ ادا کریں۔

ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے عوام سے اپیل کی کہ قربانی کو روحانی عبادت سمجھ کر ادا کریں، دکھاوا، نمائش اور ریاکاری سے گریز کریں اور گوشت کی تقسیم میں انصاف و مساوات کو ملحوظ رکھیں تاکہ اس عبادت کی برکت سے پورا معاشرہ مستفید ہو سکے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے اسلامی نظریاتی کونسل نعیمی نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ نعیمی نے کہ کہ قربانی کی قربانی قربانی کے قربانی کی جائز ہے کے لیے ہے اور

پڑھیں:

جماعت اسلامی کا مینار پاکستان پر ہو نے والا اجتماع عام تاریخی ہو گا،ڈاکٹر طارق سلیم

جماعت اسلامی کا مینار پاکستان پر ہو نے والا اجتماع عام تاریخی ہو گا،ڈاکٹر طارق سلیم WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد ( سب نیوز) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا مینار پاکستان پر ہو نے والا اجتماع عام ملکی تاریخ کا سب سے بڑااجتماع ہو گا جس میں لاکھوں مرد وخواتین اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ شریک ہوں گے، اجتماع عام مو جو دہ استحصالی نظام کو بدلنے کے لیے پیش خیمہ ثابت ہو گا،اکیس تا 23نو مبر کو ہو نے والے عظیم الشان اجتماع عام میں دُنیا بھر سے اسلامی تحریکوں سمیت80 ممالک کے مندوبین بھی شر یک ہوں گے۔

انھوں نے کہا امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن اجتماع عام میں چہرے نہیں نظام کو بدلنے کا پروگرام دیں گے،سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، ہزارہ، کشمیر، گلگت بلتستان سے شرکاء رنگ و نسل، تعصبات، فرقہ پرستی سے بالاتر ہوکر شریک ہونگے،عوام فرسودہ، ناکارہ، عوام دُشمن نظام سے تنگ اور اِس کے باغی ہیں۔ بدل دو نظام کے سلوگن کے ساتھ امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمن اجتماعِ عام میں قومی پُرامن مزاحمت اور جدوجہد کا لائحہ عمل دیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف اضلاع کے تنظیمی دورے کے مو قع پر ذمہ داران اور کارکنان سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔

ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ملک بھر میں بنو قابل پرو گرام مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے،بارہ لاکھ نوجوان بچے اور بچیوں نے اس پروگرام میں رجسٹریشن کروا لی ہے، یہ بات ثا بت کر تی ہے کہ جماعت اسلامی حکومت کے بغیر بھی ملک کے لیے حکومتوں سے بڑھ کر کام کر رہی ہے، موجودہ حالات میں قوم اور خصوصی طور پر نوجوانوں کو فرسودہ نظام کے خلاف جدوجہد کرنا ہوگی، ہمیں اپنے حق کے لیے بھی لڑنا ہے اور تعلیم، ہنر میں بھی آگے بڑھنا ہے، انھوں نے کہا مینار پاکستان پر ہو نے والا اجتماع عام ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا،یہ اجتماع بد ل دو نظام کے نعرے کی بنیاد پر ہورہا ہے، جماعت اسلامی نے نوجوانوں کی مدد سے ملک پر مسلط ظلم و جبر کے اس نظام کوتبدیل کرنا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپیپلز پارٹی میں وزارتِ عظمیٰ کے لیے مشاورت تیز، بیرسٹر گروپ بھی ساتھ دینے پر راضی یارانِ جدہ گروپ کی جانب سے چوہدری عطا محمد چیمہ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے تعزیتی نشست کا انعقاد بھارت سے آنے والی ہواؤں سے لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پرتشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار سابق وزیراعظم شاہد خاقان دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل افغان طالبان کے جھوٹے بیانات سے حقائق نہیں بدلیں گے، دہشتگردی کیخلاف اقدامات جاری رہیں گے، وزیر دفاع پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں شارٹ سرکٹ سے بارودی مواد پھٹ گیا، ایک اہلکار جاں بحق TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین